وزارت دفاع

بنگلہ دیش کی بحریہ کا جہاز پروٹوائے ممبئی پہنچا

Posted On: 16 FEB 2021 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 16 فروری 2021

 

بنگلہ دیش بحریہ کا جہاز بی این ایس پروٹوائے 14 سے 15 فروری کے درمیان ممبئی کے دورے پر ہے۔ کہتان احمد امین عنداللہ کی کمان میں 137 عملے پر مشتمل جہاز کو ممبئی پورٹ ٹرسٹ پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔

 

کووڈ 19 کی  عائد پابندیوں کی بنا پر معمول کی ملاقاتیں، سماجی  اجتماعات، تبادلے  کے دورے  اور مہمانوں اور میزبان بحریہ کے درمیان دیگر لوزامات سے اجتناب کیا جا رہا ہے۔

 

بی این ایس پروٹوائے کا ممبئی دورہ اس پس منظر میں اہم ہے کہ دونوں ملکوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کی آزادی کا 50 سالہ جشن منایا ہے۔ اس موقع کی یاد میں پہلی بار  بنگلہ دیش کی جانب سے  بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ایک مارچنگ دستے اور فوجی بینڈ نے حصہ لیا تھا۔ بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک بھارت اور بنگلہ دیش  کے درمیان اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات  بہت مستحکم ہوئے ہیں، اور یہ رشتے باہمی اعتماد اور بھروسے کی فضا میں پروان چڑھ رہے ہیں۔

 

*************

ش ح ۔ع ا۔ م ف

U۔ No۔ 1638

 


(Release ID: 1698583) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil