سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چندگہلوت کل ورچوول طریقے سے انڈین سائن لینگویج ڈکشنری کے تیسرے ایڈیشن کا اجراء کریں گے

Posted On: 16 FEB 2021 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،فروری، 2021:سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت کل یعنی 17 فروری، 2021 کو ایک ورچوول پروگرام میں انڈین سائن لینگویج ڈکشنری (ہندوستانی اشاراتی زبان کی لغت) کا اجراء کریں گے۔اس ڈکشنری میں 10 ہزار اصطلاحات (بشمول چھ ہزار پہلے کے اصطلاحات) ہوں گے۔ اس موقع پر سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر، جناب رام داس اٹھاولے اور جناب رتن لال کٹاریہ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ اس لنک https://webcast.gov.in/msje/ پر پروگرام براہ راست ویب کاسٹ ہوگا۔

یہ ڈکشنری انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) نے تیار کیا ہے۔ یہ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت کے معذوروں کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

آئی ایس ایل ڈکشنری کے تیسرے ایڈیشن میں روزانہ استعمال کے الفاظ، تعلیمی اصطلاحات، قانونی اور انتظامی اصطلاحات، طبی اصطلاحات، تکنیکی اور زرعی اصطلاحات جیسے موضوعات  کے کُل دس ہزار اصطلاحات  ہیں۔ ڈکشنری میں ملک کے مختلف محکموں میں استعمال کئے جانے والے علاقائی اشارات کو شامل کئے گئے ہیں۔ آئی ایس ایل ڈکشنری کا پہلا ایڈیشن 3000 اصطلاحات کے ساتھ 23 مارچ 2018 کو جاری کیا گیا تھا اور دوسرا ایڈیشن 6 ہزار اصطلاحات (بشمول پہلے کے تین ہزار اصطلاحات) کے ساتھ 27 فروری 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1630


(Release ID: 1698580) Visitor Counter : 142