الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

امیزن انڈیا بھارت میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ شروع کرے گی


مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کی امیزن انڈیا کے سربراہ امت اگروال کے ساتھ ورچوول بات چیت کے بعد اس کا اعلان کیا گیا

وزیر موصوف نے امیزن انڈیا کو ای کامرس پلیٹ فارم کے توسط سے ہندوستانی دستکاروں کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات اور آیورویدک پروڈکٹس کو عالمی بازاروں میں لے جانے کا مشورہ دیا

Posted On: 16 FEB 2021 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،فروری، 2021:الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات اور قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج امیزن کے گلوبل سینئر وائس پریسیڈنٹ اور ہندوستان کیلئے کنٹری ہیڈ امت اگروال کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کے دوران ڈیجیٹل شعبے سے متعلق متعدد اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کے بعد امیزن انڈیا نے ہندوستان سے الیکٹرانکس پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ شروعات میں امیزن بھارت سے امیزن فائر ٹی وی اسٹیک کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے جارہی ہے۔

اس موقع پر حکومت ہند کے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نیز قانون وانصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا، ‘‘ہندوستان سرمایہ کرنے کیلئے ایک پرکشش مقام ہے اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی  پروڈکٹس انڈسٹری میں عالمی سپلائی  چین میں ایک اہم کھلاڑی بننے کی جانب گامزن ہے۔ پروڈکشن لنکڈ انشینٹو (پی ایل آئی)  اسکیم شروع کرنے کے ہماری حکومت کے فیصلے کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ ہم چنئی میں ایک مینوفیکچرنگ لائن قائم کرنے کے امیزن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیوں کہ اس سے گھریلو پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، ساتھ ہی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔ اس سے ڈیجیٹل طور سے مستحکم آتم نربھر بھارت بنانے کا ہمارا مشن آگے بڑھے گا۔وزیر موصوف نے یہ بھی ذکر کیا کہ یہ بھارت اور برآمدات بازاروں کیلئے بھارت سے امیزن پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ کرنے کی شروعات  ہے۔

امیزن چنئی میں فاکس کان کی ذیلی کمپنی کانٹریکٹ مینوفیچکرر کلاؤڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی مینوفیکچرنگ کی کوشش شروع کریگی اور اس سال کے آخر میں پیداوار شروع کرے گی۔ ڈیوائس مینوفیکچرنگ پروگرام ہرسال سینکڑوں ہزار فائر ٹی وی اسٹک ڈیوائسز کی پیداوار کرنے کا اہل ہوگا جو بھارت میں گراہکوں کی مانگوں کو پورا کرے گا۔ امیزن  گھریلو مانگ کی بنیاد پر اضافی بازاروں / شہروں کے لئے  اسکیلنگ صلاحیت کا لگاتار تجزیہ کریگی۔

بھارت نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کیلئے پروڈکشن لنکڈ مینوفیکچرنگ (پی ایل آئی) بھارت الیکٹرانک سامان کی پیداوار شروع کرنے والی کئی  بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ  کامیاب طور پر اُبھرا ہے۔ اس شعبے میں امیزن کی آمد بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کی کامیابی کی کہانی کو آگے بڑھاتی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کُو پر لکھا-‘‘وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ نے حال ہی میں عالمی بڑی کمپنیوں سے کچھ سب سے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ میں یہ جانکاری مشترک کرکے خوش ہوں کہ امیزن انڈیا بھارت کی کامیابی کی اس کہانی میں شامل ہونے کیلئے سب سے نیا ہے’’۔

https://www.kooapp.com/koo/RaviShankarPrasad-J1VB/CDKEH

جناب پرساد نے امیزن انڈیا سے کہا کہ وہ ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے بھارت کے کاریگروں اور آیورویدک پروڈکٹس کو عالمی بازاروں تک لے جانے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ امیزن ایک عالمی کمپنی ہے لیکن امیزن انڈیا کو صحیح معنوں میں بھارت کی تجارتی برادری اور ثقافت سے گہرائی سے جڑی بھارت کی کمپنی کے طور پر ترقی کرنی چاہئے۔

 

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1627


(Release ID: 1698578) Visitor Counter : 243