ریلوے کی وزارت

ڈی ایف سی میں سرمایہ اخراجات کے استعمال میں پچھلے سال کے مقابلے میں 21 فیصد کا اضافہ


ریلویز، تجارت اور صنعت، صارفین کے امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس منصوبے پر منفی اثرات کے باوجود مالی برس 2021-2020 کے پہلے 10 ماہ میں 8201 کروڑ روپئے کا سرمایہ خرچ ریکارڈ کیا گیا

مسلسل نگرانی سے ان معاملات کو حل کیا گیا، جن کے سبب دیگر پروجیکٹس میں تاخیر ہوتی تھی

Posted On: 15 FEB 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15،فروری، 2021: ریلویز، تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جس میں ڈی ایف سی سی آئی ایل کے ایم ڈی سمیت ریلوے بورڈ اور ڈی ایف سی سی آئی ایل کے اعلی عہدیداران شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران سینئر عہدیداروں نے منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈی ایف سی میں سرمایہ اخراجات کے استعمال میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس منصوبے پر منفی اثرات کے باوجود مالی برس2021-2020 کے پہلے 10 مہینوں میں 8201 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے پچھلے سال کی اسی مدت میں 6783 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

جناب گوئل نے ڈی ایف ایف سی آئی ایل مینجمنٹ ٹیم  اور ٹھیکیداروں کو مغربی ڈی ایف سی (1504 کلو میٹر) اور مشرقی ڈی ایف سی (1856 کلو میٹر) کے سبھی سیکشن میں کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے سبھی ممکن قدم اٹھانے کی ہدایت دی۔ جائزہ میٹنگ میں ہر ایک سیکشن کی ترقی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سبھی رکاوٹوں کاحل نکالتے ہوئے تیز رفتاری کو یقینی بنانے کے ہدایات دیے گئے۔

میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ سبھی ٹھیکیداروں کے کام کی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔ سبھی معاملات کے حل کیلئے مشن موڈ میں ریاستوں کے ساتھ تال میل قائم کئے جائیں گے۔

انڈین ریلویز تیز رفتاری کے ساتھ مال گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے  پوری طرح سے وقف فریٹ کوریڈور کی تعمیر کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 21-2020 میں 657 کلو میٹر ریل سیکشن کی شروعات ہوچکی ہے اور اس پر ایک ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلائی جاچکی ہیں۔

پہلے مرحلے میں ڈی ایف سی سی آئی ایل مغربی ڈی ایف سی (1504 کو میٹر) اور مشرقی ڈی ایف سی (1856 کلو میٹر) کی تعمیر کررہا ہے جس میں سون نگر– دانکونی سیکشن کا پی پی پی سیکشن بھی شامل ہے۔

لدھیانہ (پنجاب )کے پاس واقع ساہنیوال سے شروع ہونے والا ای ڈی ایف سی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار اور جھاکھنڈ کی ریاستوں سے ہوکر گزرے گا اور مغربی بنگال کے دانکونی میں  ختم ہوگا۔ اترپردیش میں دادری کو ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ (جے این پی ٹی) سے جوڑنے والا مغربی کوریڈور ڈبلیو ڈی ایف سی کے تحت یوپی، ہریانہ، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستوں  اور ای ڈی ایف سی (سون نگر- دانکونی پی پی پی سیکشن کو چھوڑ کر) سے ہوکر گزرے گا۔ جون 2022 تک 2800 کلو میٹر کا ریل سیکشن چالو ہوجائیگا۔

ڈیڈیکٹیڈ فریٹ کوریڈور کو ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں ایک گیم چینجر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1587


(Release ID: 1698320) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil