سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت نے جغرافیائی اعداد و شمار کے لئے آسان کردہ رہنما خطوط کا اعلان کیا


جغرافیائی اعدادوشمار کے رہنما خطوط کو آسان بناکر حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے جس سے ایک لاکھ کروڑ روپے کی جغرافیائی اعدادوشمار کی معیشت کی راہ ہموار ہوگی: ڈاکٹر ہرش وردھن

آج کا یہ اعلان جغرافیائی نقشہ سازی کی پابندی، اس کے محدود استعمال کو ختم کرکے ملک کی تعمیر اور خود کفیل بھارت بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر اس کے استعمال کا پیش خیمہ ہوگا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

رہنما خطوط سیکیورٹی خدشات سے منحرف ہوئے بغیر ہندوستانی صنعت اور سروے کرنے والی ایجنسیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں بااختیار بنائیں گے: پروفیسر آشوتوش شرما

Posted On: 15 FEB 2021 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15،فروری، 2021: حکومت نے جغرافیائی اعداد و شمار کے لئے آسان کردہ رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے۔ آج نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ میں آسان کردہ رہنما خطوط کی تفصیلات دیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی، نیز ارضیاتی سائنسز اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جغرافیائی اعداد و شمار کے رہنما خطوط کو آسان بناکر حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ایک لاکھ کروڑ روپئے کی جغرافیائی اعداد وشمار کی معیشت کی راہ ہموار ہوگی، ایک عوامی تحریک پیدا ہوگی اور ملک کے لوگوں کے لئے نیا ہندوستان بنایا جا سکے گا۔

اس موقع پر شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ، محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما اور محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب سنیل کمار موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، “ٹیکنالوجیز کی اگلی نسل ہائپر ریزولوشن نقشے استعمال کرے گی۔ جغرافیائی اعداد و شمار ڈیٹا کی جامع، انتہائی درست، دانے دار اور مستقل طور پر تازہ ترین نمائندگی کی دستیابی سے معیشت کے متنوع شعبوں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا اور ملک میں اختراع کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا اور ہنگامی ردعمل کے لئے ملک کی تیاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔ آتم نربھر بھارت اور پانچ کھرب ڈالر کی معیشت کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے بھی ہندوستانی کمپنیوں کے لئے اعداد و شمار اور جدید ترین نقشہ سازی ٹیکنالوجیز کی دستیابی بہت اہم ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ "عوامی سطح پر دستیاب جغرافیائی خدمات کی آمد کے ساتھ، بہت سے جغرافیائی اعداد و شمار جو محدود خطے میں رہتے تھے اب آزادانہ طور پر اور عام طور پر دستیاب ہیں اور کچھ ایسی پالیسیاں/رہنما خطوط جنہیں ایسی معلومات کو باقاعدہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ، انہیں متروک اور بےکار قرار دیدیا گیا ہے”۔

اس موقع پر شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکز نے ہندوستان میں پہلی مرتبہ جغرافیائی  نقشہ سازی کو مکمل طور پر ضابطوں سے مبرا بنانے اور جغرافیائی اعداد و شمار  کے سیکٹر کی پابندیوں کو ختم کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خلائی شعبے میں کئے گئے وژن اصلاحات کے سلسلے کی ایک توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اعلان جغرافیائی نقشہ سازی کو قومی تعمیر کے مفاد میں وسیع پیمانے پر استعمال تک جغرافیائی نقشہ سازی کو ان لاک کرنے اور آتم نربھر بھارت بنانے کا ہدف ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ کچھ اور نوآبادیاتی میراث کے خاتمے کی ایک اور واضح مثال ہے جس میں ہندوستان ابھی بھی جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقشہ سازی کو پابندیوں سے آزاد کرنا اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ اب جیو میپ کو ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے صرف ایک آلے کے طور پر نہیں بلکہ ترقی کے ایک آلہ کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستانی کاروباریوں کو آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لئے کھلے مواقع کو بروئے کار لانے اور قیادت کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، تعلیمی برادری اور حکومت کے باہمی تعاون سے کی جانے والی کاوشوں سے ہندوستان کو جغرافیائی اعداد وشمار کے علم میں عالمی رہنما بنایا جا سکے گا۔ وزیر موصوف نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور پانچ کھرب ڈالر کی معیشت بننے کے لئے قوم کی امنگوں کو پورا کریں۔

محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے جغرافیائی اعداد وشمار سے متعلق رہنما خطوط پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے رہنما خطوط "سیکیورٹی خدشات سے منحرف ہوئے بغیر ہندوستانی صنعت اور سروے کرنے والی ایجنسیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں بااختیار بنائیں گے۔ جغرافیائی اعداد و شمار کے پروڈکٹس اور حل میں خودکفالت سے 2030 تک ایک لاکھ کروڑ کا کاروبار ہوگا، ساتھ ہی ترقی کے ذریعہ معاشی اثر ہوگا۔

آتم نربھر بھارت اور پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے ہندوستان کے وژن کو حقیقت بنانے کے لئے قواعد و ضوابط جو جغرافیائی اعداد و شمار اور نقشوں پر لاگو ہوتے ہیں اب ان کو یکسر ختم اور آزاد کیا جاتا ہے۔ محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے خاص طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لئے ہندوستان کی نقشہ سازی کی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ جو چیز عالمی سطح پر آسانی سے دستیاب ہے اسے ہندوستان میں ہی محدود رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسی لئے جو جغرافیائی اعداد و شمار پر پابندی عائد ہوتی تھی وہ اب بھارت میں آزادانہ طور پر دستیاب ہوگی۔ مزید برآں ہمارے کارپوریشنز اور اختراع کنندگان اب پابندیوں کے تابع نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں ہندوستان کے علاقے میں ڈیجیٹل جیو اسپیٹل ڈیٹا اور نقشے کو اکٹھا کرنے، تخلیق کرنے، تیار کرنے، پھیلانے، اسٹور کرنے، شائع کرنے، اپ ڈیٹ کرنے سے پہلے ان کی منظوری کی ضرورت ہے۔

رہنما خطوط کے لئے یہاں کلک کریں

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1586


(Release ID: 1698316) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Hindi , Telugu