وزارت آیوش

روایتی ادویات کے میدان میں تعاون کے لئے وزارت آیوش ، حکومت ہند اور ڈبلیو ایچ او کے مابین معاہدے پر دستخط

Posted On: 15 FEB 2021 5:42PM by PIB Delhi

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی روایتی ادویات  پروگرام کےلئے آیوش ماہرین کی ڈیپوٹیشن کےلئے وزارت آیوش،حکومت ہند اور عالمی ادارہ صحت  کے جنوب مشرقی دفتر (ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر او) کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ دستخط تقریب نئی دہلی ڈبلیوایچ او ایس ای آر او میں منعقد کی گئی۔

وزارت آیوش ،حکومت ہند میں سکریٹری ویدھ راجیش کوٹیچا اور ڈبلیو ایچ او جنوب –مشرقی ایشیا خطے کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
علاقائی روایتی ادویات کام کے منصوبے کو نافذ کرنے والے ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آئی  کو حمایت دینے کےلئے یہ پہل کی گئی ہے،جس میں آیوروید اور ادویات کے  دیگر ہندوستانی روایتی  طریقے کارون سمیت روایتی ادویات خدمات کے محفوظ اور موثر استعمال پر خصوسی زور دیاگیا ہے اور قومی صحت کی دیکھ بھال کے نظاموں سے مناسب طریقے سے جوڑا گیا ہے ۔روایتی ادویات کے شعبہ میں ایس ای آر ملکوں  کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کےلئے بھی کوشش کی جائیں گی۔

یہ ساجھے داری جنوب-مشرقی علاقے کے ملکوں میں پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور روایتی ادویات کے کردار کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کام کے منصوبوں کو نافذ کرنے کےلئے آیوش اور ڈبلیو ایچ او کی وزارت کی مشترکہ طورپر کوشش بھی ہوگی۔

اس ساجھے داری کی ابتدائی تقریب ،ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے کہا،’’ڈبلیو ایچ او اور حکومت ہند کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعاون کے جذبے میں آپسی ڈمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے ،کئی دہائیوں سے لے کر دونوں فریقوں کے درمیان16جولائی 1952 کو مکمل ہوئے بنیادی سمجھوتے جتنا پرا نا ہے۔آج کا معاہدہ رسمی طورپر روایتی ادویات کے شعبہ میں اس تعاون کی توسیع کرے گا،جو صحت کی آفاقی کوریج حاصل کرنے کےلئے ہماری مشترکہ تلاش میں ایک اہم ذریعہ  ہے۔‘‘

اس موقع پر وزارت آیوش میں سکریٹری ویدھ کوٹیچا نے کہا کہ وزارت آیوش آیوروید ،یوگ اور دیگر ہندوستانی روایتی ادویات کے نظام (آیوش) کے شعبہ میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ پہلے ہی مختلف قسم کی بات چیت کر چکا ہے اور یہ ہندوستانی طریقوں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں،افریقی ملکوں، یورپی ملکوں،لاطینی امریکہ وغیرہ میں ادویاتی طریقوں کے طورپر زیادہ مقبول اور قابل قبول ہورہی ہے۔

آیوش،سکریٹری نے کہا کہ اس ساجھے داری کے ایک بڑے نتیجے کے طورپر،وزارت آیوش اور ڈبلیو ایچ اومتعلقہ ملکوں میں روایتی نظاموں کو باقاعدہ کرنے،متحد کرنے اور آگے بڑھانے کےلئے ایس ای اے آر (شعبہ) رکن ملکوں کے سامن پیدا مختلف چیلنجوں کی شناخت کرنے کےلئے کام کریں گے۔اس کےعلاوہ ،وزارت آیوش اور ڈبلیو ایچ او رکن ملکوں کی مناسب پالیسیاں بنانے/باقاعدہ ڈھانچہ تیار کرنے میں مدد کریں گے،عوامی صحت میں ٹی اے ایم کو جوڑنے کےلئے دی گئی اطلاع /سرگرمیوں کا تبادلہ اور کمیونٹی کےلئے ٹی اے ایم کے بارے میں معلومات کی تشہیر کریں گے۔

اس موقع پر ،وزارت آیوش ،حکومت ہند اور ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر دفتر نے کووڈ پر ایک عوامی صحت تحقیقی منصوبہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا۔ اس پروجیکٹ کو ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر او اور وزارت آیوش کا مشترکہ تعاون حاصل ہے۔

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U: 1581



(Release ID: 1698314) Visitor Counter : 149