ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنوں کی بازآباد کاری
Posted On:
12 FEB 2021 4:21PM by PIB Delhi
مغربی وسطی ریلوے میں حبیب گنج ریلوے اسٹیشن اور ویسٹرن ریلوے میں گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کے بحالی کے کام تکمیل کے جدید مرحلے میں ہے۔ گومتی نگر (ناردرن ریلوے) اور ایودھیا (ناردرن ریلوے) اسٹیشنوں کے بازآبادکاری کے لئے کام جاری ہے۔
اسٹیشنوں کی بازآبادکاری کے منصوبے زیادہ پبلک پرائیویٹ پارٹی سیپیشن (پی پی پی)کے موڈ پر کئے جاتے ہیں۔اہلیت کے لئے درخواست (آر ایف کیو)آٹھ اسٹیشنوں کےلئے منظور کی گئی ہے جن میں ناگپور،امرتسر،سابرمتی،گوالیار،پڈوچیری،تروپتی،نیلور اور دہرادون شامل ہیں۔ آر ایف کیو کے لئے تین اور اسٹیشنوں کو مدعو کیا گیا جن میں نئی دہلی،چھترپتی شیواجی مہاراج ترمینس (سی ایس ایم ٹی) اور ایرناکولم شامل ہیں۔
ریلوے کی وزارت نے جمہوریہ چیک،فرانس ،جرمنی ،جاپان، روس، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) سمیت متعددممالک جہاں اسٹیشنوں کی بازآبادکاری کو تعاون کے شعبہ کے طورپر شناکت دی گئی ہے ،کے ساتھ تعاون کے سازو سامان (مفاہمت کی یاداشت /تعاون کی یاداشت )(پروٹوکول /معاہدے)پر دستخط کئے ہیں۔
آج راجیہ سبھا میں ریلوے ،تجارت و صنعت اور صارفین امور ،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
**********
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:1550
(Release ID: 1698035)
Visitor Counter : 111