ریلوے کی وزارت

شری پیوشگویل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مؤ-آنند وہار ٹرمینس بائیویکلی خصوصی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ٹرین مؤ کو قومی دارالحکومت سے منسلک کرے گی اور پوروانچل کے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی لائے گی

بہتر رابطے کے ساتھ اس خطے میں مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا

Posted On: 14 FEB 2021 6:32PM by PIB Delhi

ریلوے، تجارت و صنعت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر ، شری پیوشگویل نے آج تقریب میں موجود دیگر معززین  کے ہمراہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مؤ-آنند وہاربائیویکلی خصوصی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، محترم وزیر جناب پیوشگویل نے کہ ”مؤ کو آنند وہار سے جوڑنے والی یہ نئی ٹرین پوروانچل کے لوگوں کے طویل مدت سے زیر التوا مطالبے کو پورا کرے گی۔ نئی ٹرین سے اس خطے کی معیشت میں ترقی ہو گی۔ وزیر اعظم شری نریند مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت میں اتر پردیش میں ریل منصوبوں کے لیے مختص کیے جانے والے بجٹ میں 2009-14 کے مقابلے میں دس گنا کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے اتر پردیش میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے حکومت کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔“

یہ ٹرین مؤ کو قومی دارالحکومت سے منسلک کرے گی اور پوروانچل کے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرے گی۔ بہتر رابطے کے ساتھ اس خطے میں مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

ٹرین نمبر 05139مؤ آنند وہار ٹرمینس مؤ سے ہر منگل اور جمعہ کے دن 20.50 بجے روانہ ہو گی اور اگلے دن 11.30 بجے آنند وہار ٹرمینس پہنچے گی۔

ٹرین نمبر 05140 آنند وہار -مؤ بائیویکلی خصوصی ٹرین آنند وہار ٹرمینس سے ہر بدھ اور سنیچر کے روز 16.45 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 06.20 بجے مؤ پہنچے گی۔

اس ٹرین میں کل 21 ایل ایچ بھی کوچ ہوں گے۔ دونوں سمتوں میں چلتے ہوئے یہ ٹرین راستے میں اونیہار، جون پور، سلطان پور، لکھنؤ اور کانپور سنیٹراسٹینوں پر ٹھہرے گی۔

آج یہ ٹرین ”افتتاحی خصوصی ٹرین“ کے طور پر چلائی جا رہی ہے۔

 

                                          **************

م ن۔ف ش ع

14-02-2021

U: 1546



(Release ID: 1698029) Visitor Counter : 149