وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے تملناڈو میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


وزیراعظم نے آرمی کو ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے -1 اے) سونپا

انہوں نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھارت کو دفاع کے سیکٹر میں خودکفیل بنانے پر دھیان مرکوز کیا گیا

یہ پروجیکٹس اختراع اور اندرون ملک پیداوار کرنے کی علامت ہیں، یہ پروجیکٹس تملناڈو کی ترقی میں اضافہ کریں گے:وزیراعظم

بجٹ میں ہندوستان کے ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے:وزیراعظم

دیویندرکولا ویلالربرادری اب اپنے روایتی نام سے جانی جائے گی، کافی وقت سے زیرالتوا مانگ کو پورا کیا گیا

حکومت نے ہمیشہ ہی سری لنکا میں اپنے تمل بھائیو اور بہنوں کی فلاح وبہبود اور ان کی آرزوؤں کا دھیان رکھا: وزیراعظم

تملناڈو کی ثقافت کو محفوظ کرنے اور ان کا جشن منانےکی سمت میں کام کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ تملناڈو کی ثقافت عالمی سطح پر بیحد مقبول ہے: وزیراعظم

Posted On: 14 FEB 2021 3:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14،فروری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنئی میں متعدد اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے آرمی کو ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے۔1 اے) بھی سونپا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹس اختراع اور اندرون ملک پیداوار کی علامت ہیں، ان پروجیکٹوں سے تملناڈو کی ترقی کو اور بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے تھنجاور اور پوڈوکوٹئی کو خاص طور سے فائدہ ملے گا کیوں کہ یہاں آج 636 کلو میٹر طویل گرینڈ اینیکٹ کنال سسٹم کو جدیدتربنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس پروجیکٹس سے وسیع اثر پڑنے والا ہے، اس سے 2.27 لاکھ ایکڑ آراضی کیلئے آبپاشی سہولتیں بہتر ہونگی۔ وزیراعظم نے غذائی اجناس کی ریکارڈ پیداوار اور آبی وسائل کے مناسب استعمال کیلئے تملناڈو کے کسانوں کی ستائش کی، انہوں نے کہا کہ گرینڈ اینیکٹ ہمارے قابل فخر ماضی کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ یہ ہمارے ملک کے آتم نربھر بھارت کے مقاصد کیلئے بھی ایک تحریک ہے۔ وزیراعظم نے تمل شاعر اوّایر کا حوالہ دیتے ہوئے  پانی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ، کیوں کہ یہ صرف قومی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی موضوع بھی ہے۔ انہوں نے فی بوند زیادہ فصل(پر ڈراپ مور کروپ) کے منتر کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے آج چنئی میٹرو ریل کے پہلے مرحلے  کے جس 9 کلو میٹر طویل حصے کا افتتاح کیا اس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کووڈ وبا کے باوجود مقررہ وقت میں پورا ہوگیا ہے۔ یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کو بڑھاوا دینے کے عین مطابق ہے۔ اس پروجیکٹ کیلئے رولنگ اسٹاک مقامی  طور سے خریدے گئے ہیں اور تعمیری سرگرمیاں ہندوستانی ٹھیکیداروں نے پوری کی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ اس سال کے بجٹ میں اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے 119 کلو میٹرتعمیر کیلئے 63 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ ایک بار میں کسی بھی شہر کیلئے منظور شدہ سب سے پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ پر مناسب توجہ مرکوز کرنے سے یہاں شہریوں کیلئے ‘ایز آف لیونگ’ کو بڑھاوا ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ اس سے کاروبار میں بھی مدد ملتی ہے۔ چنئی بیچ،  گولڈن کواڈری لیٹرل کا انّور اٹّی پٹو سیکشن ایک اعلیٰ ٹریفک کثافت والا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنئی بندرگاہ اور کامراجار بندرگاہ کے درمیان تیزی سے مال کی ڈھلائی یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ چنئی بیچ اور اٹّی پٹّو کے درمیان چوتھی لائن اس سلسلے میں مدد کریگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ولّوپورم تتجاوور، تروورور پروجیکٹ کی بجلی کاری ڈیلٹا ضلعوں کیلئے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے آج پلوامہ حملے کی برسی پر اس حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس حملے میں کھو دیے تھے۔ ہمیں اپنے سیکورٹی اہلکاروں پر بڑا فخر ہے۔ ان کی بہادری سے آنے والی نسلوں کو تحریک ملتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے دفاع کے سیکٹر میں خودکفیل بننے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش دنیا کی سب سے پرانی زبان تمل کے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کی شاعری سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم  ہتھیار بنائیں، آئیے ہم کاغذ بنائیں، آئیے ہم کارخانے بنائیں، آئیے ہم اسکول بنائیں، آئیے ہم گاڑیاں بنائیں، جو آگے بڑھ سکیں اور اُڑ سکیں ۔ آئیے ہم جہاز بنائیں جو دنیا کو ہلا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو میں سے ایک دفاعی راہداری تملناڈو میں ہے۔ اس راہداری کو پہلے ہی 8100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری عہدنامے حاصل ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تملناڈو پہلے سے ہی بھارت کا ایک اہم آٹوموبائل پیداوار کرنے والا مرکز ہے۔ وزیراعظم نے تملناڈو کو بھارت کے ٹینک تعمیر کرنے کے مرکز کے طور پر ترقی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایم بی ٹی  ارجن مارک۔ 1اے  کے بارے میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ میں اندرون ملک ڈیزائن اور تیار کردہ یہ ٹینک آرمی کو سونپتے ہوئے فخر کا تجربہ کررہا ہوں۔ یہ ٹینک اندرون ملک تیار کردہ گولہ بارود بھی استعمال کرتا ہے۔ تملناڈو میں بنا ہوا ٹینک ملک کی حفاظت کیلئے شمالی سرحدوں میں استعمال کیا جائیگا۔ یہ بھارت کی یکجہتی  کے جذبے – بھارت کے ایکتا کو پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دفاع کے سیکٹر میں بھارت کو آتم نربھر بنانے پر توجہ مرکوز کیے جانے سے یہ سیکٹر پوری رفتار سے آگے بڑھے گا۔ ہماری مسلح افواج بھارت کی ہمت اور حوصلہ کے عکاس ہیں۔ انہوں نے وقت وقت پر یہ واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنے میں پوری طرح سے اہل ہیں۔ انہوں نے وقت وقت پر یہ بھی دکھایا ہے کہ بھارت امن میں یقین رکھتا ہے۔ بھارت ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کی حفاطت کریگا۔

وزیراعظم نے یہ امید ظاہر کی کہ 2 لاکھ مربع میٹر بنیادی ڈھانچے کے ساتھ آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس میں عالمی سطح کے وسائل مرکز قائم ہوں گے۔ اور یہ کیمپس دریافت کا ایک اہم مرکز ہوگا اور پورے بھارت سے اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو راغب کریگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ نے ایک بار پھر حکومت کی اصلاحات کے بارے میں عہدبستگی کو ظاہر کیا ہے۔ اس بجٹ میں بھارت کے ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کی برادریوں کیلئے اضافی قرض نظام  اور سمندری شیوال کی کھیتی نیز چنئی سمیت پانچ مراکز میں جدید ترین مچھلی پکڑنے والے بندرگاہوں سمیت  مچھلی پکڑنے سے متعلق  بنیادی  ڈھانچے کی ترقی کیلئے اضافی قرض نظام سے ساحلی برادریوں کے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سمندری شیوال(سی وِڈ) کی کھیتی کیلئے  تملناڈو میں ایک کثیر مقصدی سمندری شیوال پارک قائم کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے یہ اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے دیویندر کولا وللّالر کمیونٹی کی طویل عرصے سے چلی آرہی اس مانگ کو تسلیم کرلیا ہے کہ انہیں آئین کے شیڈول  میں درج شدہ چھ سے سات ناموں سے نہیں بلکہ ان کے روایتی نام سے ہی جانا جائے۔ ان کے نام کو دیویندر کولا وللّالر کے طور پر صحیح کرنے کیلئے آئین کے شیڈول میں ترمیم کرنے کے گزٹ کا مرکزی حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ اسے اگلے اجلاس کی شروعات سے پہلے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائیگا۔ انہوں نے اس مانگ کے بارے میں کیے گئے تفصیلی مطالعے کیلئے تملناڈو حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ نام بدلنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ انصاف عزت نفس  اور مواقع سے متعلق ہے۔ تملناڈو کی ثقافت کا تحفظ کرنا اور اس کا جشن منانا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تملناڈو کی ثقافت پوری دنیا میں بیحد مقبول ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ہی  سری لنکا میں ہمارے تمل بھائیو اور بہنوں  کی فلاح وبہبود اور آرزوؤں کا دھیان رکھا ہے۔ جناب مودی جافنا کا سفر کرنے والے واحد ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ تملوں کے لئے اس سرکار کے ذریعے دستیاب کرائے گئے وسائل ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں شمال مشرقی سری لنکا میں قائم کردہ تملوں کیلئے 50 ہزار گھروں کی تعمیر ، شجرکاری علاقوں میں چار ہزار گھروں کی تعمیر شامل ہیں۔ صحت کے بارے میں ہم نے ایک مفت ایمبولینس سروس کیلئے مالی امداد دی ہے جس کا تملناڈو برادری بڑے پیمانے پر استعمال کررہی ہے۔ ڈکویا میں ایک اسپتال قائم کیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کو بڑھاوا دینے کیلئے جافنا اور منّار کے لئے نیٹ ورک کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے۔ چنئی سے جافنا تک پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔  بھارت نے جافنا  ثقافتی مرکز کا بھی قیام کیا ہے جو جلد ہی شروع ہوجائیگا۔سری لنکا کے رہنماؤں کے ساتھ  تمل حقوق کا معاملہ بھی لگاتار اٹھایا گیا ہے۔ ہم ہمیشہ یہ یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہیں کہ تمل برابری، انصاف، امن اور عزت کے ساتھ رہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت ہمیشہ ماہی گیروں کے مناسب مفادات کاتحفظ کریگی اور حکومت نے ہمیشہ سری لنکا میں پکڑے گئے ماہی گیروں کی جلد سے جلد رہائی  کو یقینی بنایا ہے۔ موجودہ حکومت کے مدت کار میں1600 سے زیادہ ماہی گیروں کو رہا کرایا گیا ہے اور کوئی بھی بھارتی ماہی گیر سری لنکا کی حراست میں نہیں ہے۔ اسی طرح 313 کشتیاں بھی چھڑائی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے چنئی میٹرو ریل مرحلہ-1 کی توسیع، چنئی بیچ اور اٹّی پٹّو کے وسطی چوتھی ریلوے لائن، ولّوپورم- کوڈّالور- میلادوتھورائی- تنجاور اور مائیلادوتھورئی- تھروورور میں سنگل لائن سیکشن کی بجلی کاری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گرینڈ اینیکٹ کنال سسٹم اور آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر تملناڈو کے گورنر، تملناڈو کے وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ، تملناڈو اسمبلی کے اسپیکر، تملناڈو کےوزیر صنعت بھی موجود تھے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1541



(Release ID: 1697994) Visitor Counter : 185