مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

78910کروڑ روپئے مالیت کے پروجیکٹس اَمرُت کے تحت  دیے گئے


97لاکھ پانی کے نل کنکشن اور 62 لاکھ سیور کے کنکشن فراہم کرائے گئے

Posted On: 11 FEB 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،فروری، 2021:ملک بھر کے 500 منتخب شہروں میں 25 جون 2015 کو شہروں کے احیاء اور تبدیلی کے لئے اٹل مشن(اَمرُت) کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ مشن پانی کے سپلائی، سیوریج اور گندے نالی کے بندوبست، پانی کے ڈرینیج، غیرموٹر والے شہری ٹرانسپورٹ، ہرے بھرے مقامات اور پارکوں کی ترقی  کے شعبوں میں بنیادی شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ مشن تمام مشن شہروں کے لئے 11 اصلاحات اور شہری بلدیاتی اداروں کے لئے صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کا بھی تعین کیا ہے۔

اَمرُت اسکیم کی حصولیابیاں درج ذیل ہیں:

  1. 78910 کروڑ روپئے کی مالیت کے پروجیکٹس شروع کیے گئے۔
  2. 47703 کروڑ روپئے کی مالیت  کے کام کیے گئے جن میں 16449 کروڑ روپئے کی مالیت کے تکمیل شدہ پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔
  3. اَمرُت کے تحت دیگر اسکیموں کے ساتھ ساتھ 97 لاکھ پانی کے لئے نل کنکشن دیے گئے جبکہ 62 لاکھ گھروں میں سیور کے کنکشن دیے گئے۔
  4. 6000 ایم ایل ڈی  کے نشانے میں سے 1090 ایم ایل ڈی  (ملین لیٹر فی دن) کی صلاحیت کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) تیار کیے گئے ہیں۔
  5. 2804 مقامات کے نشانے میں سے 1563 پانی کے جماؤ  کے مقامات ختم کیے گئے۔  
  6. 3500 ایکڑ ہریالی کے مقامات / پارک تعمیر کیے گئے۔
  7. 80 لاکھ اسٹریٹ لائٹوں کو کفایتی توانائی کے حامل ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ بدلے گئے، اس طرح سے 176 کلو واٹ  یومیہ بجلی کی بچت ہوئی اور سالانہ 14.07 لاکھ ٹن کاربن اخراج کی کمی ہوئی۔
  8. 444 اَمرُت شہروں سمیت 2205 شہروں میں آن لائن بلڈنگ پرمیشن سسٹم (او بی پی ایس) اپنایا گیا۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں مکانات اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1521



(Release ID: 1697886) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil