وزارات ثقافت

کُوچ بہارمیں کل ’راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ‘ کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا جائے گا


راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو مغربی بنگال میں 14سے 28فروری ،2021تک منایا جائے گا

Posted On: 13 FEB 2021 3:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،13فروری،  2021

مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھر ،وزیر مملکت برائے ثقافت اور سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی موجودگی میں 14فروری ،2021کو مغربی بنگال کے کوچ بہار میں کوچ بہار پیلس میں گیارہویں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔

وزارت ثقافت کو ہندوستانی ثقافت کے تحفظ ،ترویج اور تبلیغ کا کام سونپا گیا ہے، جوٹھوس اور ناقابل تسخیر دونوں  طرح سے ہے ،جس میں بین المذاہب میں روایتی لوک ڈانس اور آرٹ فارمس،پرفارمنگ آرٹس اور بھرپورقبائلی ورثے شامل ہیں۔اس مینڈیٹ کی تکمیل کےلئے ثقافتی پروگرام ،میلے اور تھیئٹرپرفارمنس کا اہتمام کیا جائےگا۔

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو اس وزارت کا فلیگ شپ فیسٹیول ہے ،جس کا آغاز 2015میں سات زونل کلچرسینٹروں کی فعال کارکردگی اور شراکت کے ساتھ ہوا ،جس نے ہندوستان کی زبردست ثقافت کو آڈیٹوریم اور گیلریز سے نکال کر بڑے پیمانےپر لوگوں کے سامنے لانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔دوسری ریاستوں میں ایک ریاستی کے رقص ،موسیقی ،پکوانوں اور ثقافت کی نمائش ،لوک اور قبائلی فن،نمائش اور ایک ہی وقت میں فنکاروں اور کاریگروں کو ان کے ذریعہ معاش  میں مدد کےلئے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔نومبر 2015 تک آر ایس ایم کے دس ایڈیشن   متعدد ریاستوں اور شہروں جیسے دہلی،وارانسی،بینگلورو،توانگ ،گجرات ،کرناٹک،ٹہری اور مدھیہ پردیش میں منعقد کئے جاچکےہیں۔

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا گیاہواں ایڈیشن مغربی بنگال میں 14 سے 28 فروری 2021کے دوران کوچ بہار (14سے 16فروری 2021)،دارجلنگ(22سے 24فروری2021) اور مرشد آباد (27سے28فروری 2021) میں منعقد کیا جائےگا۔

یہ  آرایس ایم  زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ہم  کووڈ 19کی وبا سے باہر نکل رہے ہیں ،جس نے  ثقافت کے شعبہ کو بری طرح متاثر کیا  ہے۔اس تقریب کے ذریعہ وزارت  کی کوشش ہے کہ فنکاروں مطلوبہ معاونت اور مدد فراہم کی جائےاور ساتھ ہی اس اعتماد کے ساتھ کہ تمام  ضروری احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ اب تمام ثقافتی کاموں کو اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

مقامی فنکاروں سمیت معروف فنکار اس بڑے تہوار کا ایک حصہ ہوں گے۔راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو-2021 میں لوک فون کی شکلوں کا احاطہ کیا جائےگا اور اس سے ا بھرتے ہوئے فن کا تجربہ کرنے کا بہترین موقع ملےگا۔آرایس ایم  لوگوں کو خصوصاً نوجوانوں کو  ہزاروں سال کے دوران ، ہندوستان اور ملک کے تناظر میں  تاریخی اہمیت کی حامل اپنی دیسی ثقافت ،کثیرالجہتی نوعیت ،عظمت  اور خوبیوں سےدوبارہ جوڑے گا۔

یہ آر ایس ایم جو مغربی بنگال میں منعقد کیا جارہا ہے اس سے مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے مابین باہمی افہام و تفہیم اور تعلقات میں اضافہ ہوگا ، اور اس طرح ہندوستان کی مضبوط یکجہتی اور سالمیت کا تحفظ ہوگا۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1507

 

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1697876) Visitor Counter : 145