ریلوے کی وزارت

کووڈ کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ ریلوے مال ڈھلائی محصول نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کئے گئے محصول کے ہندسہ  کو پار کیا


ریلوے کا محصول مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس سال مجموعی بنیاد پر 98068.45 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں گزشتہ برس اسی مدت میں 97342.14 کروڑ روپئے کا محصول جمع ہوا تھا

ماہ در ماہ کی بنیاد پر مال ڈھلائی محصول گزشتہ سال فروری کے اتنے ہی دن کے مقابلہ میں تقریباً 5 فیصد زیادہ ہے

ریلوے کے ذریعہ مسلسل نئے سنگ میل طے کرنے کا سلسلہ جاری ہے


Posted On: 13 FEB 2021 7:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13/فروری 2021 ۔ بھارتی ریلوے دن بہ دن ترقی کے نئے معیار قائم کررہا ہے۔ اسی ترقیاتی سلسلہ میں کووڈ کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ مال ڈھلائی محصول میں گزشتہ سال کے مقابلے کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مطابق مالی سال 2020-21 میں جو محصول 97342.14 کروڑ روپئے تھا وہ اس سال بڑھ کر 98068.45 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔

ساتھ ہی ماہ در ماہ کی بنیاد پر ریلوے نے فروری کے پہلے 12 دنوں میں بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران مال بھاڑے کے ہندسہ میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔

ماہانہ بنیاد پر ریلوے کے ذریعہ حاصل کردہ مال ڈھلائی محصول گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے فروری 2021 میں 206 کروڑ روپئے سے تجاوز کرگیا ہے۔

اندازہ کے مطابق ریلوے کا مال بھاڑہ محصول فروری کے پہلے بارہ دنوں کے لئے 4571 کروڑ روپئے ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے لئے یہ 4365 کروڑ روپئے تھا۔ اتفاق سے گزشتہ سال کے مقابلے مال کی ڈھلائی بھی تقریباً 8 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

اضافی عمومی نئی تدابیر جیسے کہ کاروباری ترقی، مراعات، رفتار میں اضافہ اور کسٹمائزیشن میں سدھار کے لئے کیے جارہے نئے اقدامات کے ذریعے سے ہی ریلوے نے اس تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔

یہاں پر یہ بات قابل توجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اگست 2020 سے مال ڈھلائی کے بڑھے ہوئے اعداد و شمار دیکھے جارہے ہیں۔ کووڈ کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کا اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں مال ڈھلائی محصول بھی اندازہ سے زیادہ نظر آرہا ہے۔

اس ماہ کے لئے زیادہ  مال بھاڑا محصول کا حصول چوطرفہ اقتصادی اصلاحات کا ایک بڑا اشارہ ہے جو ملک میں وسیع ترقی کا وسیلہ ہے اور یہ کاروبار کو بڑھاوا دینے اور مال ڈھلائی کے کاموں میں سدھار کے لئے ریلوے کے ذریعہ کئے جارہے نئے انتظامی اقدام کو ظاہر کرتا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1524

 



(Release ID: 1697859) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil