وزارت دفاع

پریس ریلیز

Posted On: 13 FEB 2021 12:30PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ،  13فروری، 2021 /

حکومت ہند کے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، کیرتی چکر نے بتاریخ 12 فروری 2021 کو بنگال انجینئرنگ گروپ اینڈ سینٹر، رڑکی کا دورہ کیا۔ وہ یہاں اپنے والد گنانند ڈوبھال کی یاد میں قائم ہاکی چمپئن شپ کے لئے رولنگ ٹرافی عطا کرنے آئے تھے۔  میجر گنانند ڈوبھال جن کا بنگال سیپرس میں 36 سالہ طویل شاندار کیرئیر رہا،  وہ ہاکی کے ایک پر جوش کھلاڑی بھی تھے۔ تقریب کے دوران بی آئی  جی اینڈ سینٹر ٹیم اور بنگال سیپرس کی مختلف ریجمنٹوں کی ٹیموں کے مابین ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔ جناب اجیت ڈوبھال نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے والد کو ہندوستانی فوج کے ایک  قابل فخر فوجی کی صورت میں ایک سچے بنگال سیپرس کی حیثیت سے شناخت کئے جانے کیلئے یاد کیا۔ انھوں نے  اپنی نوجوان عمری کے دنوں اور بی ای جی اینڈ سینٹر میں اپنی میٹھی یادو کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے بنگال سیپرس کی شناخت کو خود میں سمویا ہے۔  انھوں نے ہندوستانی فوج کے کور آف انجینئرنگ کے لئے اور اس سے کہیں اوپر ملک کے لئے، بنگال سیپرس کے لچیلے پن، مہارت اور تعاون کی سراہنا کی۔ انھوں نے کہا کہ بنگال سیپرس ملک کی خدمت میں سب سے پرانے ریجمنٹل سینٹر میں سے ایک ہے جس کی بہادری کی 200 سال سے زیادہ کی مالامال تاریخ ہے۔ انھوں نے نوجوانوں کو بنگال سیپرس کی مالامال روایت کو مہمیز کرنے اور ملک کے وقار کو بنائے رکھنے پر زور دیا۔

انھوں نے بی ای جی اینڈ سینٹر کو ڈوبھال ٹرافی پیش کئےجانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے لیفٹننٹ جنرل ہرپال سنگھ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ای-ان-سی اینڈ کرنل کمانڈنٹ کور آف انجینئرس کا شکریہ ادا کیا اور قومی کی خدمت کے لئے جنرل آفیسر کی تعریف بھی کی۔

بعد میں اجیت ڈوبھال نے بنگال سیپرس کی جنگی  یادگار (وار میموریل)کا دورہ کیا، جو شہیدوں  کی قربانیوں کا بین ثبوت ہے۔  نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے  شہداء کے احترام میں انہیں  گلہائے عقیدت نذر کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo13JanPressRelease7CKV.jpeg

 

*****

ش ح۔ ن ر (13.02.2021)

U NO: 1497

 



(Release ID: 1697853) Visitor Counter : 127