قانون اور انصاف کی وزارت

صدر جمہوریہ نے  جناب جسٹس پُلی گورو وینکٹا سنجے کمار کو  منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا

Posted On: 13 FEB 2021 10:12AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13  فروری 2021،         صدر جمہوریہ ہند نے آئین ہند کی دفعہ 217 کی کلاز (1) کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج  جناب جسٹس پلی گورو وینکٹا سنجے کمار کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن گزشتہ روز قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔جناب جسٹس پلی گورو وینکٹا سنجے کمار نے  25 اگست 1988 کو ایڈووکیٹ کے طور پر اپنا رجسٹریشن کرایا تھا اور  انہوں نے  آندھرا پردیش کے ہائی کورٹ میں دیوانی آئینی اور  ملازمت سے متعلق  معاملات میں پریکٹس کی۔ 8 اگست 2008 کو انہیں آندھرا پردیش کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور  20 جنوری 2020 کو پرماننٹ  جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ 14 اکتوبر 2019 کو  انہیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(13-02-2021)

U- 1499

                          



(Release ID: 1697734) Visitor Counter : 197