سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حالیہ برسوں میں سی ایس آئی آر نے ایسے انتظامات کئے ہیں کہ نظام میں خواتین کو زیادہ نمائندگی حاصل ہوسکے: ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر
اے سی ایس آئی آر اور سی ایس آئی آر نے وگیان گرنتھ کا افتتاح کیا، جو کہ پی ایچ ڈی کے مقالوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا پورٹل ہے، اس کا مقصد ہندوستانی ریسرچ اسکالرس کے ذریعے شروع کی گئی اور چلائی جانے والی تحقیق و ترقی کی مہم کو آگے بڑھانا ہے
’’کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سی ایس آئی آر کی خواتین محققین سب سے آگے‘‘ موضوع پر ویبنار کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 10:34AM by PIB Delhi
وگیان گرنتھ – پی ایچ ڈی مقالوں کو جمع کرنے کے پورٹل کا آج افتتاح کیا گیا، جو کہ اکیڈمی آف سائنٹفک اینڈ انوویٹو ریسرچ ، انڈیا (اے سی ایس آئی آر) اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ، انڈیا ( سی ایس آئی آر) کی مشترکہ پہل ہے۔ اس پورٹل کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی ، انجینئر نگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کے شعبوں میں ہندوستانی ریسرچ اسکالر کے ذریعے شروع کی گئی اور چلائی جانے والی تحقیق وترقی کو آگے بڑھانا ہے اور اس میں (1) تحقیق کے وسیع عنوان ( معاشرے کی ضروریات سے متعلق اہداف)، (2) اقوام متحدہ کے ذریعے مقررہ قابل استحکام ترقیاتی اہداف (ایس ڈی ڈی) ، (3) تحقیق کے قومی شعبے ، (4) مضامین اور اس کے ساتھ ہی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ گہری دریافت کو شامل کرنا ہے۔
اس پورٹل کا افتتاح مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ڈاکٹر) مادھوری کنتکر، نائب سربراہ، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (میڈیکل) نے کیا۔ سائنس کے شعبے میں خواتین اور لڑکیوں کے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سی ایس آئی آر کے ذریعے منعقد آن لائن پروگرام میں ڈاکٹر کنتکر نے کہا کہ اس قسم کا ذخیرہ معلومات اور علم تک دنیا کو رسائی فراہم کرنے کی سمت میں ایک بیش قیمتی قدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خواتین سائنس دانوں سے کہا کہ وہ سائنس سے متعلق اپنی جستجو کو جاری رکھیں۔
وگیان گرنتھ کے بارے میں بتاتے ہوئے اے سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر آر ایس سانگوان نے کہا کہ یہ پورٹل وزیراعظم کے مشورے سے تیار کیا گیا ہے، جنہوں نے 2020 میں سی ایس آئی آر کی سوسائٹی میٹنگ کی صدارت کے دوران ملک میں پی ایچ ڈی کرنے والے محققین کا ڈیٹا بینک تیار کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ایک ایسا پورٹل بنایا جانا چاہئے، جس میں قومی مسائل، ضروریات اور مطالبات سے متعلق تحقیقی کام اور عنوان براہ راست موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سردست تقریبا ً 7 ہزار تحقیقی مقالوں کی تلخیص دستیاب ہے، جنہیں کلیدی الفاظ اور موضوعات کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے سامعین کا استقبال کرتے ہوئے سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے کہا کہ حالیہ برسوں میں سی ایس آئی آر نے ایسے انتظامات کئے ہیں کہ نظام میں خواتین کو زیادہ نمائندگی حاصل ہوسکے گی۔
اس موقع پر ’’کووڈ- 19 کے خلاف لڑائی میں سی ایس آئی آر کی خواتین محققین سب سے آگے ‘‘ موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ سی ایس آئی آر کی متعدد تجربہ گاہوں سے وابستہ 5 خواتین ریسرچ اسٹوڈنٹ نے پی پی ای ، کووڈ – 19 دوائیں ، وائرس کی درجہ بندی ، ڈِس انفیکشن سسٹم وغیرہ پر اپنے تحقیقی کام شیئر کئے، جنہیں کووڈ- 19 کے خلاف سی ایس آئی آر کی لڑائی کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ق ت۔ ق ر
U.NO. 1450
(ریلیز آئی ڈی: 1697323)
وزیٹر کاؤنٹر : 172