وزارت دفاع
دویہ درشٹی 2021: کثیر ڈومین آپریشنز پر ہندوستانی فوج کا قومی سیمینار مع ویبینار: تنازعات کا مستقبل
Posted On:
11 FEB 2021 7:24PM by PIB Delhi
کثیر ڈومین آپریشنز: تنازعات کا مستقبل پر ”دویہ درشٹی 2021“ کے نام سے منسوب، ہندوستانی فوج کا قومی سیمینار مع ویبینار، 11 فروری 2021 کو سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے ذریعہ منعقد کیا گیا۔ ”دویہ درشٹی 2021“، جس کا مطلب ہے باخبر وژن کے لیے مطلوب خدا داد یا ادراکی شعور، جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور پریکٹیشنرز کو اکٹھا کرکے کثیر ڈومین آپریشنز (ایم ڈی او) کے پیچیدہ اور ابھرتے ہوئے موضوع پر غور کرنا تھا۔
ویبینار میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، جنرل ایم ایم ناراوانے، لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی، وائس چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا، جی او سی-ان-سی اے آرٹی آر اے سی کے ساتھ وزارت دفاع، تینوں سروسز سے دیگر معززین ، سابق سی او اے ایس، اور ملک کے معروف سلامتی تھنک ٹینکس، میڈیا کے افراد وغیرہ نے ورچؤل طور پر شرکت کی۔
افتتاحی خطاب سی او اے ایس کے ذریعہ کیا گیا جس میں انھوں نے مستقبل میں ہماری قومی سلامتی کو لاحق خطرات اور چیلنجوں اور ہر سطح پر چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ساتھ مل کر سرحدوں پر موجود سازشی خطرات سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی فوج کو متنازع خطرات سے نمٹنے اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے متعدد ڈومینز میں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ سی او اے ایس کے مطابق ، ایک کثیر ڈومین جنگ ہمارے طریقوں ، حکمت عملی اور ہماری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا از سر نو تعین کرنے اور دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سی او ایس نے اس سیمینار کی کامیابی کی تمنا کی اور امریکہ اور برطانیہ کے غیر ملکی مقررین کا پر تپاک استقبال کیا۔
سیمینار کی کارروائی تین اجلاسوں میں کی گئی۔ پہلے اجلاس میں ”مستقبل کے خطرات اور چیلنجز: کثیر ڈومین آپریشنز میں ہندوستان کی تیاری“ پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پینل میں موجود ماہرین نے بر صغیر میں ابھرتے ہوئے حفاظتی خطرات اور چیلنجز، ہندوستان کی تیاری اور ایم او ڈی میں جنگ کے تصور کا تجزیہ کیا۔ ”ایم ڈی او میں اتحاد میں اضافہ“ کے موضوع پر دوسرے اجلاس میں اتحاد کے تصور اور مشترکہ قوت کی حیثیت سے ہم آہنگی کے حصول کے لیے درکار اقدامات نیز سروسز اور ڈومین کے انضمام کی ضرورت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ”ایم ڈی او میں مطابقت اور اجتماعیت کا حصول“ پر تیسرے اجلاس میں، کثیر ڈومین میں مشترکہ جنگوں میں لڑنے کے لیے مشترکہ ڈھانچوں کی ضرورت، فورس کے ڈھانچے کے انضمام اور مطابقت اور تھیٹر کمانڈ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل راجندر دیوان، ڈی جی ایس پی نے قومی سلامتی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں قابل ذکر تعاون کے لیے تین سابقہ سی ایل اے ڈبلیو ایس فیکلٹیوں کی بھی عزت افزائی کی۔
**************
م ن۔ف ش ع
(11-02-2021)
U: 1435
(Release ID: 1697286)
Visitor Counter : 194