وزارتِ تعلیم
’ہندوستانی کھلونا میلہ‘ کا انعقاد ورچؤل طریقے سے 27 فروری 2021 سے 2 مارچ 2021 تک کیا جائے گا
Posted On:
11 FEB 2021 6:50PM by PIB Delhi
حکومت ہند ورچؤل پلیٹ فارم پر 27 فروری 2021 سے 2 مارچ 2021 تک ہندوستانی کھلونا میلہ، 2021 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پہل ہندوستان کو کھلونا صنعت کے لیے عالمی مرکز بنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے نظریے کے مطابق ہے۔
اس میلے کا مقصد ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ”خود منحصر بھارت“ اور ”ووکل فار لوکل“ مہم کے بنیادی موضوعات کو حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد تعلیم میں سبھی عمر کے لوگوں کے سیکھنے کے عمل کو خوشگوار بنانے میں کھلونوں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔
دوسری طرف ہندوستانی کھلونا میلہ 2021 کا مقصد ہندوستانی کھلونا صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی سازوں، کھلونا مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں، سرمایہ کاروں، صنعتی ماہرین، ایم ایس ایم ای، کاریگروں، اسٹارٹ-اپ، بچوں، والدین اور اساتذہ کو ایک ساتھ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جس سے عالمی مسابقت کو بڑھاوا ملتا ہے۔
میلے کی اہم کشش میں 1000 سے زیادہ ورچؤل اسٹالوں کے ساتھ ورچؤل نمائش، ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ویبینار، کھلونوں پر مبنی آموزش سمیت دیگر شعبوں کے ماہرین کے ذریعہ مختلف موضوعات پر پینل مباحثے/ویبیناروں کے ساتھ علمی سیشن، دستکاری مظاہرے، مقابلے، کوئز، ورچؤل ٹورز، پروڈکٹ لانچ وغیرہ شامل ہیں۔ خاص طور پر تعلیم کے شعبے کے لیے، مختلف ماہرین پر مشتمل علمی سیشن میں این ای پی 2020 میں زور دیے جانے والے علاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جیسے کھیل پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی آموزش، ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیل، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے کے لیے پہیلیوں اور گیمز کا استعمال اور مجموعی طور پر سیکھنے کے عمل کو زیادہ پُر کشش اور پُر لطف بنانے کے طریقے۔
بچپن کو خوشگوار بنانے اور کھیل کے ذریعہ سے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے نمائش کنندگان میں ہندوستانی تجارتی اداروں کے علاوہ این سی ای آر ٹی، ایس سی ای آر ٹی، سی بی ایس ای کے ساتھ ان کے اسکول اور اساتذہ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر، این آئی ڈی اور بچوں کی یونیورسٹی احمدآباد شامل ہیں۔ وہیں اس میلے میں بھارت کے مختلف حصوں سے لاکھوں صارفین کے حصہ لینے کی امید ہے اور اس سے انھیں مختلف نمائش کنندگان کی مصنوعات کو خریدنے کا موقع ملے گا۔
ہندوستانی کھلونا میلہ کے لیے باضابطہ ویب سائٹ اور آن لائن رجسٹریشن آج شروع کیے گئے ہیں۔ https://theindiatoyfair.in/ پر رجسٹر کرکے ورچؤل طریقے سے 27 فروری سے 2 مارچ 2021 تک کھلونا میلہ دیکھا جا سکتا ہے۔
**************
م ن۔ف ش ع
(11-02-2021)
U: 1433
(Release ID: 1697285)
Visitor Counter : 222