وزارتِ تعلیم
مرکزی بجٹ برائے 2021-22: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمےکے لیے خصوصیات
نیشنل ڈیجیٹل تعلیمی ڈھانچہ (این ڈی ای اے آر) قائم کیا جائے گا
Posted On:
10 FEB 2021 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10 فروری ، 2021، مرکزی بجٹ 2021-22 نے تعلیم کے لیے ملک ڈیجیٹل ڈھانچے کو مستحکم بنانے پر بڑا زور دیا ہے اور یہ کام ڈیجیٹل فرسٹ مائڈسیٹ کے دائرے میں نیشنل ڈیجیٹل تعلیمی ڈھانچہ (این ڈی ای اے آر) قائم کرکے انجام دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل ڈھانچہ نہ صرف پڑھانے اور سیکھنے کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے گا بلکہ تعلیمی منصوبہ بندی، حکمرانی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سرگرمیوں میں بھی مدد دے گا۔
یہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے متنوع تعلیمی ایکوسسٹم فراہم کرے گا، ایک متحدہ لیکن ایک ایسا نظام جوتمام ساجھے داروں خاص طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی خود مختاری کو یقینی بنائے گا۔
این ڈی ای اے آر کو تعلیم کے لیے ایک ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ این ڈی ای اے آر مرکز اور ریاستوں دونوں کے لیے منصوبہ بندی ،انتظامیہ اور اسکولی تعلیم کوچلانے کے لیے نیز ٹیچروں، طلبا اور اسکولوں کے لیے مددگار ہوگا کہ انھیں ڈیجیٹل تعلیم کا تجربہ مسلسل ملتا رہے۔ این ڈی ای اے آر کے ادارہ جاتی، بنیادی ڈھانچے، حکمرانی کے خاکے ، ٹیکنالوجی اور ڈاٹا سے پوری طلبا اور ٹیچر برادری کو فائدہ پہنچے گا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1424
(Release ID: 1697280)
Visitor Counter : 197