خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری ماتر  وندنا یوجنا

Posted On: 11 FEB 2021 3:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11  فروری 2021،          خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج  راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا  (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت خاندان کے  پہلے زندہ بچے کے لئے  فائدوں کا دعوی کرنے کے واسطے  تمام حاملہ خواتین اور  بچوں  کو دودھ پلانے والی مائیں  (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) (ایسی خواتین کو چھوڑکر جو  مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت یا  سرکاری شعبے کے ادارے میں  مستقل ملازم ہیں یا جو وقتی طور پر نافذ  کسی قانون کے تحت  کسی طرح کے فائدے حاصل کررہی ہیں) اہل ہیں۔جننی سرکشا یوجنا  (جے ایس وائی) کے تحت  اسپتال میں زچگی کرانے والی حاملہ خواتین اس فائدے  کے لئے اہل ہیں۔جے ایس وائی  کے تحت  حقیقت میں  رجسٹرڈ  حاملہ کواتین  کی تعداد اور  اسپتالوں میں  زچگی کرانے والی 19 سال سے کم  عمر کی  حاملہ ماؤں کی مجموعی تعداد  سے متعلق کوئی علیحدہ  ڈاٹا نہیں رکھا گیا ہے۔ 19۔2018 سے 29 جنوری 2021 تک  پی ایم ایم وی ائی اسکیم کے تحت  فائدے کا دعوی کرنے والی  حاملہ خواتین کی مجموعی تعداد  18312303 ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1412

                          



(Release ID: 1697195) Visitor Counter : 99