شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے 21-2020 کے دوران نارتھ ایسٹرن کونسل کو 132 کروڑ روپے کی 6 تجاویز موصول ہوئی ہیں: ڈاکٹر جتندر سنگھ
Posted On:
10 FEB 2021 4:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی 10 فروری 2021:شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 21-2020 کے دوران ، نارتھ ایسٹرن کونسل نے سیاحت کے شعبے کے تحت آسام کی ریاستی حکومت سے 132.43 کروڑ روپے کی لاگت کے 6 پروجیکٹ حاصل کئے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں سیاحت کو بڑھانے کے لئے پچھلے پانچ سالوں میں متعدد منصوبوں کے فیزیکل انفراسٹرکچر یعنی بجلی، کنیکٹیویٹی اور واٹر سپلائی کیلئے 769.51 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ نارتھ ایسٹرن کونسل نے بھی گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کو مختلف منصوبوں کے تحت 195.63 کروڑ دیئے ہیں۔وزارت سیاحت نے آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو سودیش درشن اسکیم کے تحت 980.15 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ آسام ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کو پرشاد اسکیم کے تحت 38.63 کروڑ روپے اور آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو گھریلو ترقی اور تشہیر بشمول مہمان نوازی کے لئے میلوں اور تہواروں کے تحت 1221.22 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت شمالی مشرقی خصوصی بنیادی ساختیاتی ترقی کی اسکیم کے تحت آسام سمیت سبھی شمال مشرقی ریاستوں کو سیاحت کے فروغ کے لئے پانی کی فراہمی ، بجلی ، رابطے سے متعلق فیزیکل انفراسٹرکچر کے مختلف پروجکٹوں کو شروع کرنے کی خاطر صد فیصد مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ نارتھ ایسٹرن کونسل کیلئے علاقائی سیاحت برائے شمال مشرق ایک ایسا سیکٹر ہے جس پر ساری توجہ مرکوز ہے۔ شمالی مشرقی کونسل کے ذریعہ خطے میں سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کو آٹھ شمال مشرقی ریاستوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منظور کیا گیا ہے۔
وزارت سیاحت شمال مشرقی ریاستوں کے لئے سیاحت کی ترقی اور فروغ پر خاص زور دیتی ہے۔ اس نے سودیش درشن اسکیم نافذ کی ہے، زیارتوں کی بحالی اور روحانیت میں اضافے کی مہم کے علاوہ شمال مشرقی خطے میں مہمان نوازی سمیت گھریلو ترقی اور تشہیر کے تحت میلوں کے اہتمام کی اسکیم نافذ کی ہے۔
****
U.No. 1392
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1696985)
Visitor Counter : 92