کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کابینہ نے برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ آسام کو
100 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی
Posted On:
10 FEB 2021 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 فروری 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے آج برہم پتر ویلی فرٹیلائزرس کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل)،نام روپ (آسام)کو یوریا مینوفیکچرنگ اکائیوں کو چلانے کو برقرار رکھنے کے لئے سو کروڑ روپے کا مالی تعاون کے لئے فرٹیلائزرس محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل) نام روپ ایک سرکاری شعبے کی صنعت ہے جو کمپنی ایکٹ کے مطابق حکومت ہند کے فرٹیلائزر محکمے (ڈی او ایف) کے انتظامیہ کنٹرول کے تحت بنایا گیا ہے۔ فی الحال کمپنی آسام کے نام روپ میں ڈی وی ایف سی ایل کے احاطے میں اپنے دو پرانے پلانٹس نام روپ 2 اور نامروپ 3 میں کام کررہی ہے۔ ہندستان پر مبنی پہلی یوریا مینوفیکچرنگ اکائی ہونے اور تمام بنیادی ڈھانچے اور فیڈ اسٹاک کی دستیابی ہونے کے باوجود، اپنی پرانی ٹکنالوجی کی وجہ سے اس کمپنی کی وجہ سے موثر لاگت طریقے سے موجودہ اکائیوں سے مکمل پیداواری سطح بنائے رکھنا مشکل رہا ہے۔ پلانٹس کے محفوظ ، ٹکاؤ اور اقتصادی کاروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے کچھ آلات اور مشینوں کو دوبارہ لگانا /اوورہال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مکینیکل الیکٹریکل ، انسٹرومنٹیشن اور کیٹلسٹ اشیا وغیرہ کی خریداری کے ساتھ پلانٹس کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے کئے جانے والی کم از کم کام کرنے ، مرمت پر سو کروڑ روپے کے تخمینہ اخراجات ہوں گے اور اس لئے حکومت نے برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (بی وی ایف سی ایل) کو 100 کروڑ روپے کا مالی تعاون فراہم کیا ہے۔
برہم پتر و یلی فرٹیلائزر کارپوریشن (بی وی ایف سی ایل) ہندستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے ، جو اس شعبے میں اقتصادی ترقی کا اہم کردار نبھاتا ہے۔ بی وی ایف سی ایل کو 100 کروڑ روپے کا مالی تعاون مہیا کرنے سے سالانہ 3.90 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیداوار ی صلاحیت بحال ہوگی اور پورے شمال مشرقی علاقے خصوصی طور پر آسام میں چائے صنعت اور زرعی شعبے کو یوریا کی وقت پر دستیاب کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے تقریباً 580 ملازمین کا مستقل بنیاد پر اور دیگر 1500 سے افراد کا موجودہ روزگار بھی یقینی ہوگا۔ اس کے علاوہ اس ادارے کے ذریعہ 28 ہزار لوگوں کو براہ راست فائدہ ملتا ہے۔ اس سے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے ابھیان کو بھی مضبوطی ملے گی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1385
(Release ID: 1696911)
Visitor Counter : 137