صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
24ویں دن – کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت
ہندوستان، 6 ملین افراد کی تیزی سے ٹیکہ کاری کرنے والا ملک بن گیا
اب تک 60 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ – 19 کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں
آج شام 6 بجے تک 223298 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے
Posted On:
08 FEB 2021 7:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8؍ فروری 2021: ہندوستان نے وبا کے خلاف اپنی جنگ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ہندوستان ملک گیر سطح پر 6 ملین لوگوں کی تیزی سے ٹیکہ کاری کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ ہدف محض 24 دن میں حاصل کیا گیا۔ جب کہ امریکہ نے 26 دن میں یہ ہدف پورا کیا اور برطانیہ نے یہاں تک پہنچنے میں 46 دن لگا دیئے۔
عزت مآب وزیراعظم نے ملک گیر سطح کے کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز 16 جنوری 2021 کو کیا تھا۔ فرنٹ لائن ورکرس کی ٹیکہ کاری کا آغاز 2 فروری 2021 سے ہوا۔
آج کی تاریخ تک اُن صحت خدمات فراہم کرنے والوں اور دوسرے فرنٹ لائن ورکرس کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہے، جنہیں کووڈ – 19 کے ٹیکے لگائے گئے۔ 124744 سیشن کے ذریعے کُل 6035660 لوگوں کو اب تک ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں ایچ سی ڈبلیو کی تعداد 5412270 ہے اور ایف ایل ڈبلیو کی تعداد 623390 ہے۔
ملک گیر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم کے 24 ویں دن آج شام 6 بجے تک کُل مستفیدین کی تعداد 223298 ہے۔ آج کے دن کی حتمی رپورٹ رات گئے تک تیار ہوگی۔
آج شام 6 بجے تک 8257 سیشن چلائے گئے۔
آج 35 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔
نمبر شمار
|
ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
مستفیدین کی تعداد
|
1
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
3397
|
2
|
آندھرا پردیش
|
3,08,718
|
3
|
اروناچل پردیش
|
12,931
|
4
|
آسام
|
97,379
|
5
|
بہار
|
3,92,426
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
6027
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
1,81,276
|
8
|
دادر اور نگر حویلی
|
1504
|
9
|
دامن اور دیو
|
745
|
10
|
دہلی
|
1,13,138
|
11
|
گوا
|
8340
|
12
|
گجرات
|
4,70,384
|
13
|
ہریانہ
|
1,48,027
|
14
|
ہماچل پردیش
|
56,594
|
15
|
جموں وکشمیر
|
61,031
|
16
|
جھار کھنڈ
|
1,17,210
|
17
|
کرناٹک
|
4,11,861
|
18
|
کیرالہ
|
2,95,965
|
19
|
لداخ
|
2234
|
20
|
لکشدیپ
|
839
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
3,62,649
|
22
|
مہاراشٹر
|
4,97,095
|
23
|
منی پور
|
9767
|
24
|
میگھالیہ
|
7602
|
25
|
میزورم
|
10937
|
26
|
ناگالینڈ
|
4,917
|
27
|
اڈیشہ
|
2,95,944
|
28
|
پڈوچیری
|
3761
|
29
|
پنجاب
|
81,948
|
30
|
راجستھان
|
4,62,962
|
31
|
سکم
|
5851
|
32
|
تمل ناڈو
|
1,66,408
|
33
|
تلنگانہ
|
2,09,104
|
34
|
تریپورہ
|
44,621
|
35
|
اتر پردیش
|
6,73,542
|
36
|
اترا کھنڈ
|
77,907
|
37
|
مغربی بنگال
|
3,68,562
|
38
|
متفرقات
|
62,057
|
میزان
|
60,35,660
|
ایکس سی ڈبلیو میں رجسٹرڈ شدہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 65 فیصد سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
11 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکہ کاری کا تناسب 40 فیصد سے کم ہے۔ یہ ریاستیں دہلی ، جموں وکشمیر ، لداخ ، پنجاب، دمن اور نگر حویلی، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور اور پڈو چیری ہیں۔ جن لوگوں کو اب تک ویکسین دی جا چکی ہے، ان میں 75.12 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں سے ہے۔
مجموعی طور پر اب تک 29 افراد کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا اور یہ تعداد مجموعی طور پر مستفیدین کی تعداد کا محض 0.0005 فیصد ہے۔ جن 29 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان میں سے 19 افراد کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ، جب کہ 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک شخص کو کیرالہ کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ترو اننت پورم میں داخل کرا یا ہے۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اب تک 23 اموات کو درج کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر مستفیدین کی تعداد کے مقابلے 0.0004 ہے۔ ان 23 میں سے 9 افراد کی اسپتال میں موت ہوئی جب کہ دیگر 14 کی موت اسپتال کے باہر ہوئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک 29 سالہ خاتون کی موت کی خبر آئی ہے، اس خاتون کا تعلق آندھرا پردیش کے سریکا کلم سے ہے۔
ان تمام اموات کا تعلق کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری مہم سے نہیں ہے۔ اب تک اے ای ایف آئی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ویکسین کے لگانے سے کسی کی موت کی کوئی خبر ہے۔
********
ش ح۔ج ق ۔ق ر
U : 1376
(Release ID: 1696732)
Visitor Counter : 150