قبائیلی امور کی وزارت
بھارت کے قبیلوں کے آدی مہوتسومیں قبائلی دستکاروں کا دن منایاگیا
Posted On:
08 FEB 2021 2:01PM by PIB Delhi
دلی ہاٹ میں آدی مہوتسوکے موقع پر ہراتوار کوبہت رش تھا، کیونکہ ،مالا مال قبائلی فنون اوردستکاریوں کی ایک جھلک سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعدادمیں لوگ وہاں پہنچے تھے ۔ خاص توجہ کا مرکز مختلف قسم قبائلی فنون اوردستکاریاں تھیں ، جن کی پندرہ روز طویل اس میلے میں نمائش کی جارہی ہے ، جہاں لوگ قبائلی ہنرمندیوں ، مہارت ، ثقافت اور مختلف قسم کے روایتی کھانوں سے لطف اندوزہورہے ہیں ۔
پورے بھارت سے لگ بھگ 200اسٹالس کے ساتھ آدی مہوتسو ایک چھوٹا بھارت ہے ، جہاں ایک ہی مقام پرقبائلی فنکاروں ، بنکروں ، کمہاروں ، کٹھ پتلی کاناچ دکھانے والوں اورکڑھائی کا کام کرنے والے دستکاروں کی مخصوص مہارت سے متعلق روایتوں کو یکجاکیاگیاہے ۔
شائقین مصوری جیسی مختلف قسم کی دستکاریوں میں سے اپنی پسند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، چاہے یہ ورلی اسٹائل میں ہو یا پٹاچترامیں ڈوکرااسٹائل میں تیارکی گئی جیولری سے لروانچوسے منکے سے بنے نیکلس ہوں ، یاشمال مشرق کے کون یاک قبیلوں کے شوخ اوردرخشاں ٹیکسٹائلز اورریشم ہوں ۔ ان میں خاص طورپر رنگارنگ کٹھ پتلیاں اوربچوں کے کھلونوں سے لے کر ڈونگر یا شالیں اوربوڈو قبائلیوں کی بنی ہوئی اشیاءجیسی روایتی بنی ہوئی اشیاء ہوں ۔
اس کے علاوہ بسترکی لوہے کی ہنرمندی کی اشیاسے لے کر بانس سے بنی اشیاء اوربید کا فرنیچرہو، مٹی کو تپاکر تیارکئے گئے برتن یعنی ظروف سازی جیسے بلیوپوٹری اورمشہورزمانہ لوگ پی پوٹری وغیرہ کی بھی نمائش کی جارہی ہے ۔کچھ سرکردہ شخصیات بھی یہ میلہ دیکھنے آئیں ہیں ۔ وزیراعظم کے مشیر جناب بھاسکر کھل بے نے آدی مہوتسو کا دورہ کیا اوروہاں اسٹالوں اوران کی دستکاری کی اشیاء میں گہری دلچسپی لی ۔ انھوں نے خاص طورپراس اسٹال میں بہت دلچسپی لی جہاں قبائلی جی آئی کی 50مصنوعات کی نمایش کی جارہی ہیں ۔ جناب کھل
بے نے اسٹالس کی ستائش کرتے ہوئے کہا :‘‘مجھے یہ جان کربہت خوشی ہوئی ہے کہ ٹرائی فیڈ نے جی آئی ٹیگڈمصنوعات کو فروغ دینے اور انھیں ایک برانڈ میں تبدیل کرنے اورپھراس طرح قبائلی دستکاروں کو بااختیاربنانے کے کاز میں سرگرمی دکھائی ہے ۔ یہ آدی مہوتسو، ملک بھر کے تمام قبائلی دستکاروں کو ایک واحد مقام پرجمع کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے ۔’’
چھتیس گڑھ کی گورنرمحترمہ انوسونیا اولیٰ کے نے دن کے شروع میں آدی مہوتسوکا دورہ کیااوروہ تمام اسٹالوں خاص طورپر جہاں چھتیس گڑھ کے فن اوردستکاریوں کی نمائش کی جارہی ہے دیکھنے گئیں ۔ ٹرائی فیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا اورٹرائی فیڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشنا نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا :‘‘ مجھے بہت خوشی ہے کہ ٹرائی فیڈ نے یہ منفرد پہل کی ہے جس سے قبائلی دستکاروں کو اپنی دستکاریوں کی نمائش کے لئے اگلی سطح تک ایک وسیع موقع فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ میں کچھ عرصے تک ٹرائی فیڈ سے وابستہ رہی ہوں اورمجھے چھتیس گڑھ کے فن اوردستکاروں کو یہاں ایک نمائش کے لئے اگلی سطح تک ایک وسیع موقع فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ میں کچھ عرصہ تک ٹرائی فیڈ سے وابستہ رہی ہوں اورمجھے چھتیس گڑھ کے فن اوردستکاروں کو یہاں ایک نمایاں مقام حاصل ہونے
بہت خوشی ہورہی ہے ۔’’
w for a while and it brings me joy to see Chhattisgarh art and artisans getting a prominent place here.”
اتوارکو جن دیگرسرکردہ عہدیداروں نے آدی مہوتسو کادورہ کیاان میں مکانات اور شہری امورکی وزارت میں سکریٹری ڈی ایس مشرا اوردرج فہرست قبائل کی قومی کمیشن کے چیئرمین جناب نند کمار سائی شامل ہیں ۔سرکرہ عہدیداروں نے شام کے ثقافتی پروگرام بھی دیکھے ۔ہتھ کرگھوں ، دستکاریوں اورقدرتی اشیاء کی خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ ، آپ آدی مہوتسو میں کچھ بہترین قبائلی کھانوں کا ذائقہ لے سکتے ہیں اورقبائلی دستکاروں کے ذریعہ پیش کئے جانے والے ثقافتی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔
قبائلی ہنرمندی ، ثقافت اورکامرس کے جذبے کی تقریب ۔ آدی مہوتسومیلہ ، نئی دہلی میں آئی این اے کے مقام پردلی ہاٹ میں دن میں گیارہ بجے سے رات 9بجے تک ،15فروری 2021تک جاری رہے گا۔
آدی مہوتسو دیکھنے جائیے اور ‘‘ وہ کل فارلوکل ’’ مہم کو بڑھاوادیجیئے ،#بائی ٹرائیبل
آدی مہوتسو ایک سالانہ تقریب ہے ، جس کا 2017میں آغاز ہواتھا ۔ یہ میلہ ، پورے ملک کی قبائلی برادریوں کی مالامال اورمتنوع مہارت اورثقافت کو ایک ہی مقام پرعوام سے روشناس کرانے کی ایک کوشش ہے ۔ البتہ عالمی وباء کی وجہ سے سال 2020 میں میلہ کا انعقاد نہیں ہوسکاتھا۔
اس میلے میں دوسواسٹالس کے ذریعہ قبائلی دستکاروں ، فنون ، مصوری ، کپڑے ، جیولری اوردیگر اشیاء کی نمائش بشمول خریداری ، اس کی خصوصیت ہے ۔ پورے ملک سے آئے تقریبا ایک ہزار قبائلی دستکاراورفن کا ر اس میلے میں شرکت کررہے ہیں ۔
***************
( ش ح۔ ع م ۔ع آ،10.02.2021)
U-1362
(Release ID: 1696723)
Visitor Counter : 151