شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان 4.0 کے پہلے مرحلے کے تحت، آسام میں، 24 روٹس کی شناخت کی گئی

Posted On: 04 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10: فروری 2021: اڑان اسکیم کے واضح  اہم خصوصیات درج ذیل دی گئی ہیں:

1-       مطالبے پر مبنی

2-       قابل برداشت کرایہ ۔

3-       منتخب ائیر لائن آپریٹروں  (ایس اے او )کو وائبلیٹی  گیپ فنڈنگ(وی جی ایف )

4-       منتخب ائیر لائن آپریٹرز کے ذریعہ اڑان پروازوں کی کم سے کم  کارکردگی کی سطح

5-       اڑان روٹس پر کارروائی کی خصوصیت

6-       ترجیحی علاقوں پر توجہ ، جیسے کہ شمال مشرقی خطہ ، پہاڑی ریاستیں اور جزائر ۔

اسکیم کے تحت  اڑان پروازوں کی کارروائیوں کے لئے منتخب ایئر لائن آپریٹروں  ( ایس اے او ) کو وائبلیٹی گیپ فنڈنگ  فراہم کی جاتی ہے۔نافذ کرانے والی ایجنسی یعنی ہندوستان کی ائیر پورٹس اتھارٹی نے ابھی تک آسام میں  اڑان  پروازوں کی کارروائی کے لئے ایس اے او ز  کو 7960680 روپے فراہم کئے ہیں۔

          نافذ کرانے والی ایجنسی یعنی ہندوستان کی ائیر پورٹس اتھارٹی نے آسام میں اڑان پروازوں کی کارروائی کے لئے مندرجہ ذیل  اڑان ائیر پورٹس /ہیلی پورٹس  /آبی ایروڈرومس   کی شناخت کی ہے۔

ہوائی اڈے :

1۔ جورہاٹ 

2۔ لیلا باری

3۔ تیج پور

4۔ رُپسی

 

ہیلی پورٹس  :

1۔ ناگاؤں

2۔ مِیسا

3۔ گلیکی

 

آبی ایروڈروم  :

1۔ گواہاٹی ریور فرنٹ

2۔ امرنگسو ریسرویئر

نافذ کرانے والی ایجنسی یعنی ہندوستان کی ائیر پورٹس اتھارٹی نے اڑان 4.0 کے پہلے مرحلے کے تحت آسام میں  24روٹس کی شناخت کی ہے۔اڑان کے تحت  منتخب ائیر لائن آپریٹرز ( ایس اے او ) کو  آر سی ایس روٹ پر آر سی ایس   پروازی کارروائیوں  کو، لیٹر آف ایوارڈ کے اجرا سے  6  ماہ کی مدت کے اندر اندر یا ہوائی اڈے کی تیاری سے دو ماہ کے اندر اندر  ،  جو بھی بعد میں ہو ،   جب تک کہ نافذ  کرانے والی ایجنسی کے ذریعہ کسی توسیع کی منظوری نہ دی جائے ،شروع کرنا ہوگا۔

یہ اطلاع  آج لوک سبھا میں  شہری  ہوابازی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-1355



(Release ID: 1696709) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil