وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت غریبوں کی فلاح وبہبود کے لیے پابند عہد: پرکاش جاوڈیکر


مرکزی بجٹ 2021 ایک خود کفیل بجٹ جس کا مقصدبھارت کو مضبوط بنانا ہے

Posted On: 07 FEB 2021 11:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ مرکز غریبوں کی فلاح وبہبود کے لیے پابند عہد ہے اور اس نے بجٹ میں کسی پر بوجھ نہیں ڈال کر آگے قدم بڑھاتے ہوئے بجٹ پیش کیا ہے۔

پونہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ مرکز کی مخصوص پہنچ پہل کے حصہ کے طور پر ‘‘وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کیے گئے مرکزی بجٹ2022-2021 کا ایک منصوبہ بند دستاویز ہے جس کا مقصد بھارت کو ‘‘آتم نربھر’’ بناناہے۔’’ بجٹ میں سڑکوں ، نقل وحمل، تحفظ اور سیکورٹی جیسی بنیادی سہولیات کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ کسانوں سمیت تمام شعبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا۔انہوں نے اصلاحات کے متعدد اقدام کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے حکومت کے عہد کو دوہرایا۔

جناب جاوڈیکر نے زور دے کر کہا کہ حکومت غریبوں کی فلاح وبہبود اور خواتین کو با اختیاربنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا، بیت الخلاء، گیس، بجلی، نل کا پانی، بینک کھاتے کھولنے جیسی تمام اسکیمیں متعینہ طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔اجوولا یوجنا کے ذریعہ آٹھ کروڑ خواتین کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس  اسکیم کی توسیع کی جارہی ہے اور ایک کروڑ خواتین اس میں شامل ہوں گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کووڈ-19وبائی مرض نے عالمی اقتصادیات پر منفی اثر ڈالا ہے، جاوڈیکر نے کہا ،‘‘بھارت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان حالات میں آمدنی کے نئے ذرائع کو تلاش کرنا اور ٹیکس میں اضافہ کرنا لازمی تھا ۔ حالاں کہ اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا گیا ہے۔’’

وزیراطلاعات ونشریات نے یاد کیا کہ ‘آتم نربھر’ لفظ اتنا مشہور ہوگیا ہےکہ آکسفورڈ ڈکشنری نے بھی اسے ایک نئے لفظ کے طور پر شامل کرلیا ہے۔

******

 

ش ح۔ق ت۔ج ا

U-NO.1352

 


(Release ID: 1696682) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi