وزارت آیوش

ملک میں آیورویدک دواؤں کا فروغ

Posted On: 09 FEB 2021 12:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 فروری 2021/  مرکزی حکومت آیورویدک نظام سمیت آیوش نظام طب  کی ترقی   اور فروغ کے لئے   ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ سے قومی آیوش مشن  (این اے ایم) کی مرکزی اسکیم کو نافذ کررہی ہے۔ مشن اس سلسلہ میں آیورویدک نظام سمیت   آیوش نظاموں کا  مندرجہ ذیل پرویژن  کرتا ہے۔

  1. پرائمری ہیلتھ سینٹر، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر  (سی ایچ سی) اور ضلعوں کے اس اسپتالوں  ( ڈی ایچ سی ) میں آیوش سہولیات کو ساتھ میں مقام دینا۔ 
  2. مخصوص ریاستی سرکار آیوش اسپتالوں  اور  ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنا  ۔
  • iii. 50 بستروں والے مربوط  آیوس اسپتالوں کا قیام۔
  • iv. ریاستی سرکار کے  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی اداروں کا  اپڈیشن یا جدید کاری ۔
  1.  جن ریاستوں میں   یہ  سرکاری شعبوں میں  دستیاب نہیں ہے، وہاں نئے  ریاستی سرکار اور آیوش  تعلیمی اداروں کا قیامْ۔
  • vi. آیوش نظاموں میں بھرپور معیار والے دواؤں کی مینوفیکچرنگ کے لئے ریاستی حکومت /ریاستی سرکار کے کوآپریٹیو کمیٹی/سرکاری شعبے کی انڈر ٹیکنگس کااستحکام۔
  1. سخت کوالٹی کنٹرول کے لئے  اے ایس یو اور ایچ ڈرگس کے لئے  ریاستی  دوا جانچ لیبارٹری کو  مضبوط بنانا۔
  2. آیوش میڈیکل اور دیگر  مصنوعات کے لئے   کوالٹی والےکچے مال کی فراہمی  کو یقینی بنانے کے لئے   خصوصی اور  کٹائی  کے بعد کے انتظام سمیت  ادوایاتی پودوں کی کھیتی کے لئے حمایت۔

اس کے علاوہ ، مرکزی حکومت نے 12500 آیوش صحت اور بہبود مراکز کو  سال 24-2023 تک مرحلہ وار طریقے سے    قومی آیوش مشن (این اے این  ) کی مرکزی اسکیم کے  تحت  ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومتوں  کے توسط سے وزارت آیوش کے ذریعہ  چلائے جانے کو  منظوری دی ہے۔  آیوش پر مبنی  بچاؤ (پریوینٹیو)  حوصلہ افزا (پرموٹیو) ، معالجے اور بازآباد کاری  دیکھ بھال  مہیا کرانے کے لئے  آیوش  صحت اور بہبود مراکز کے طور پر  ریاست /مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں کی   حکومتوں کے ذریعہ   نشاندہ  آیوش ڈسپنسریوں  اور ذیلی  صحت مراکز  کی جدید کاری   (اپ گریڈیشن) ۔

اس کے علاوہ  ، وزارت آیوش نے اطلاعات ، تعلیم اور مواصلات  (آئی ای سی) اسکیم کے تحت میڈیا  اور دیگر تشہیری سرگرمیوں  جیسے آروگیہ میلوں ، کانفرنسوں،  آیوش  نظام پر  سمیناروں  کے انعقاد کے ذریعہ   عام بیماریوں کے   علاج کے لئے   آیوش نظام کے فروغ  کے لئے  مختلف  اقدام اٹھائے ہیں۔ مزید برآں،   این اے ایم وزارت کے تحت  مختلف سرگرمیوں جیسے   آیوش گرام،  پبلک ہیلتھ آؤٹ ریچ سرگرمیاں، تعلیم  اور مواصلات( آئی ای سی)   سرگرمیوں  ، یوگا کا انتظام، مختلف علاقوں میں  او پی ڈی اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ، طرز عمل اور برتاؤ میں تبدیلی سے متعلق  مواصلات ، شناخت کے لئے دیہی صحت کارکنوں کی تربیت  اور مقامی دواؤں   والی جڑی بوٹیوں کا استعمال کی بھی  حمایت کررہی ہے ۔

 چونکہ عوامی صحت ریاست کا موضوع ہے،  لہذا آیوش ڈسپنسریوں کا افتتاح متعلقہ ریاست  /یوٹی حکومتوں کے دائر ہ کار میں آتا ہے۔ ملک بھر میں  ہر ضلع اور بلاک میں نئی آیوش ڈسپنسریوں کے   افتتاح کے لئے قومی آیوش مشن (این اے ایم)    مرکزی اسکیم  کے تحت  کوئی بندوبست نہیں ہے۔

یہ بات  آج آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی،  یونانی ،  سدھا اور ہومیوپیتھی کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب کرن رجیجو (اضافی چارج) نے   راجیہ سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1331

 



(Release ID: 1696674) Visitor Counter : 154