وزارت خزانہ

کریڈٹ کی 1.76 لاکھ کروڑ روپے کی حد کے ساتھ 29 جنوری 2021 تک کسانوں کو 187.03 کسان کریڈٹ کارڈوں کی منطوری دی گئی

Posted On: 09 FEB 2021 5:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 9 فروری 2021:کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے تحت کسانوں کا احاطہ  کرنے کے لئے فروری 2020 سے ایک خصوصی مہم  جاری ہے۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں اور نابارڈ کی طرف سے پیش کردہ معلومات کے مطابق  29 جنوری 2021 تک اس مہم کے دوران ملک بھر کے کسانوں کو 1.76 لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ حد کے ساتھ 187.03 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی منظوری دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ اور صنعتی امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام مجاز کاشتکاروں کو ان کے زرعی کاموں کے لئے کسی پریشانی کے بغیر بروقت قرضہ دیا جائے حکومت نے کسانوں کو بیج ، کھاد ، کیڑے مار ادویات وغیرہ جیسی زرعی ضرورتوں کی خریداری کے قابل بنانے کے لئے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اسکیم شروع کی تھی۔ کے سی سی اسکیم کو 2012  سے مزید آسان بنایا گیا ہے۔  اس میں اے ٹی ایم کے استعمال کے قابل ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ایک وقتی دستاویزات کی سہولیات ، حد میں بلٹ ان لاگت میں اضافہ ، حد کے اندر  کتنی ہی بار رقم نکالنے  وغیرہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

آر بی آئی (شیڈول کمرشل بینک) اور نابارڈ (کوآپریٹو بینکوں اور آر آر بی) نے گذشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں جو کے سی سی جاری کئے ہیں ان کی کل تعداد  بالترتیب ضمیمہ اول اور دوئم میں دی گئی  ہے۔

****

U.No. 1340

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1696672) Visitor Counter : 128