ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ماہانہ اعدادوشمار کا اندراج کیا جو 119.79 ملین ٹن (ایم ٹی ) تھا۔ آخری بار مارچ 2019 میں یہ بہترین کارکردگی 119.74 ملین ٹن (ایم ٹی) کی شکل میں سامنے آئی تھی


یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ معیشت تیزی سے اٹھان پر ہے، ہندوستانی ریلوے کے لئے کمائی اور ڈھولائی کے اعتبار سے جنوری 2021 کے مہینے میں مال برداری کے اعداد و شمار مسلسل اعلی رفتار کے ترجمان ہیں
توقع کی جاتی ہے کہ مجموعی مال برداری گذشتہ سال کی مال برداری کے اعدادوشمار کو پار کر جائے گی

Posted On: 09 FEB 2021 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 9 فروری 2021:ہندوستانی ریلوے نے جنوری 2021 میں اب تک سب سے زیادہ مال برداری کی ہے جس کے اعدادوشمار  119.79 ملین ٹن ہیں۔ آخری مرتبہ بہترین کارکردگی میں مارچ 2019 میں 119.74 میلن ٹن کی مال برداری کی گئی تھی۔

پچھلے کچھ مہینوں سے ہندوستانی ریلوے کی مال برداری ایک مشن کی شکل میں نظر آئی اور گذشتہ سال کی اسی عرصے کی مال برداری کا نشانہ پار کر گئی۔توقع کی جاتی ہے کہ  مجموعی مال برداری گذشتہ سال کی مال برداری کے اعدادوشمار کو پار کر جائے گی۔

 

کل تک کے فروری 2021 کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستانی ریلوے کی مال برداری 30.54 ملین ٹن تھی جس میں 13.61 ملین ٹن کوئلے ، 4.15 ملین خام لوہے، 1.04 ملین ٹن غذائی اجناس ، 1.03 ملین ٹن کھاد ، 0.96 ملین ٹن معدنی تیل اور 1.97 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑ کر) شامل ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریلوے کی مال برداری کو انتہائی پرکشش بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے میں متعدد رعایات  اور کئی قسم کی چھوٹ بھی دی جارہی ہیں۔کوویڈ 19 کو ہندوستانی ریلوے نے  کاکردگی میں بہتری کیلئے موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

علاوہ ازیں ، نئے کاروبار کو راغب کرنے اور دیگر موجودہ موکلوں کو ترغیبات دینے کے لئے ، وزارت ریلوے نے لوہے اور اسٹیل ، سیمنٹ ، بجلی ، کوئلہ ، آٹوموبائل اور رسدات  کی خدمات فراہم کرنے والوں کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

مزید بر آں ، زونل اور ڈویزنل سطح پر بزنس ڈویلپمنٹ اکائیوں کی کارکردگی اور مال برداری کی رفتار  تقریباً  دوگنی ہوجانے کا عمل  پائیدار نمو کی رفتار برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔

****

U.No. 1335

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1696670) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi