کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کے، صنعت کے وزیر اور  برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت   کی وزیر کے درمیان میٹنگ

Posted On: 08 FEB 2021 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8؍ فروری  2021: ہندوستان – برطانیہ کاروبار  و  سرمایہ کاری  تعلقات پر  بات چیت کے لئے گزشتہ  روز  سنیچر 6 فروری  2021  کو  نئی دہلی میں  مرکزی وزیر  برائے کامرس  وصنعت  جناب پیوش گوئل  اور برطانیہ کی   بین الاقوامی تجارت کی  وزیر  محترمہ ایلزا بیتھ ٹرس کے درمیان  ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں  کامرس وصنعت کے  وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ پوری بھی شا مل تھے۔

ایک دوسرے کی ترجیحات   اور کاروباری تجارت  کی  باہمی  سمجھ کے جذبے کے ساتھ  دو رُخی کاروبار و  اقتصادی تعلقات پر  تفصیل سے  بات  چیت کی گئی ۔ وزراء  نے ہندوستان – برطانیہ شراکت داری کے لئے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ  دونوں ملکوں کے مابین  ایک  اعلیٰ سطحی کاروباری  شراکت داری  (ای ٹی پی)  کے توسط سے کاروباری تعاون کو  مضبوط کرنے پر  رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کووڈ – 19  کے رد عمل میں  دو طرفہ  بازار رسائی  رکاوٹوں کو  دور کرنے  اور جاری تعاون میں  پیش رفت  کا جائزہ  بھی لیا۔

 

اعلیٰ سطحی  کاروبار شراکت داری  (ای ٹی پی) کی ترقی:

24 جولائی 2020   کو  14 ویں  متحدہ  اقتصادی کاروبار کمیٹی  (جے ای ٹی سی او)  سے  اپنے کو آگے بڑھاتے ہوئے ای ٹی پی کے لئے ہندوستان اور  برطانیہ کے  تجارتی وزراء نے  دونوں فریق کے درمیان  چل رہے  کاموں کا تجزیہ کیا۔ ای ٹی پی  اُس روڈ میپ کی ترقی کے ایک حصے کی شکل میں ہے، جو  ترجیحات کی بنیاد پر  ایک عبوری  معاہدے پر  غور وخوض سمیت  ایک امکانی  وسیع  آزادانہ کاروبار معاہدہ  (ایف ٹی اے)  کو  فروغ دے گا۔

آگے بڑھنے کو لے کر  ایک قدم  کی شکل میں  وزراء  نے  اس بات پر  رضامندی کا اظہار کیا کہ  ای ٹی پی کو  اس سال کے آخر میں  برطانیہ کے وزیراعظم  کے دورے کے دوران  رسمی  طور پر شروع کیا جائے گا۔ اس کے لئے  وزراء  نے  آگے کی  پیش رفت کو لے کر  متحدہ  وقت کی  حد سمیت  دونوں ملکوں کو  فوری فائدہ پہنچانے کے لئے  کاروبار  و سرمایہ  کاری کے محاذ پر  ٹھوس ترقی  کے تعلق سے  خود  کو عہد بند کیا۔

 وہیں دوسری طرف  وزراء  نے  ای ٹی پی  کا آغاز کرنے کی سمت میں  جاری عمل کو مزید تیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے  معمول کی بنیاد پر  بات چیت کرنے کو لے کر بھی  اپنے عہد کا اظہار کیا۔ وہیں  فوری اور ٹھوس  دو طرفہ  بات چیت  کی شناخت کرنے پر بھی  پہل ہوئی، جو ای ٹی پی  کو تقویت پہنچانے کے ساتھ  دو نوں ملکوں کے  عوام کو  فوری  فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

 

کووڈ – 19  تعاون  اور  کاروبار کے ساتھ  کام کرنا:

وزراء  نے دونوں ملکوں کے مابین  ٹیکوں  سمیت  دو طرفہ  صحت تعاون کو  مضبوط کرنے کا استقبال کیا، جو  ہندوستان و برطانیہ کو  اس چیلنج سے  بھرپور وقت کے دوران  اچھے کاموں  کو لے کر  عالمی طاقت  کے طور پر  کام کرنے کے لئے اہل بنا رہا ہے۔ وزراء نے  برطانیہ – ہندوستان  سی ای او فارم کو  از سر نو شروع کرنے کو لے کر  عزم کا اظہار کیا اور جلد از جلد   سی ای او فارم  کی میٹنگ پر  رضا مندی ظاہر کی۔ دونوں فریق نے  کاروبار ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کاروبار کے ساتھ  کام کرنے کے عزم  کی پھر تائید کی۔ اس کے علاوہ  کووڈ – 19  کے بعد  اقتصادی مضبوطی  کے  چیلنجوں  پر بھی    اجتماعی  طور پر  گفت وشنید کی۔

 

********

ش ح۔ج ق ۔ق ر

1319U-


(Release ID: 1696423) Visitor Counter : 150