وزارت دفاع

مسلح فورس میں جنسی شرح

Posted On: 08 FEB 2021 2:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،8 ؍فروری 2021 : تینوں  مسلح افواج میں  مردوں اور خواتین  ملازمین کی تعداد  درج ذیل ہے:

 

 

مرد

 خواتین

 خواتین فیصد

انڈین آرمی

1218036

6807

0.56%

ا نڈین ایئر  فورس *

146727

1607

1.08%

انڈین نیوی

10108

704 #

6.5%

 

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  • میڈیکل اور ڈینٹل اشخاص سمیت۔

# یہ اعداد وشمار  خاتون  افسران کی ہے، کیونکہ  موجودہ وقت میں  آفیسر کی سطح پر ہی  فوج میں شامل کی جارہی ہیں۔

2019 سال  کے  اعداد شمار کے مقابلے   سال 2020  کے دوران  مسلح افواج میں  (میڈیکل ، ڈینٹل  اور  نرسنگ  کیڈر)  خواتین کی تعداد میں  اضافہ  ہوا ہے۔

جج ایڈووکیٹ جنرل  اور  آرمی ایجوکیشن  کورپس میں  خاتون افسروں  کے مستقل کمیشن  کے التزام کے علاوہ    حکومت ہند نے  دوسرے  فوجی  ؍ خدمات  میں ، جن کے لئے  وہ اہل ہوں، خاتون افسران  کے مستقل  کمیشن  کو منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مزید یہ  کہ حکومت ہند نے  مرحلہ وار طریقے سے  ملیٹری پولیس کورپس  نے  1700 خواتین  کی تعیناتی کو منظوری دی ہے۔

انڈین ایئر فورس  (آئی اے ایف) میں  نوجوانوں اور  خواتین کی شمولیت  کی حوصلہ افزائی کے لئے  انڈین ایئر فورس  کی طرف سے متعدد  اشتہاری  نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انڈین ایئر فورس  کے تعلق سے  بیدار ی پیدا کرنے کے لئے  براہ راست  رابطہ پروگرام ،  پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے  موڈیول کا  استعمال کیا جا رہا ہے اور  متعدد  ماڈیول کے ذریعے   شمولیت کی غرض سے طلباء کو رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

خواتین کی ہندوستانی بحریہ نے  افسر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز  1992 سے ہوا ، جس میں  تین شعبے  قانون، ایجوکیشن اور  لاجسٹک  ہی  ان کے لئے  شامل تھے، لیکن  اب  اس طرح کے شعبوں میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، جن میں  صرف  خواتین  کی ہی  تقرری ہوسکتی ہے۔ یہ شعبے  درج ذیل ہیں:

 

سال

دستیاب مواقع

1992

قانون، تعلیم، لاجسٹک

2001

نیول کانسٹرکٹر کیڈر

2008

آبزرور اسپیشلائزیشن (میری ٹائم ریکننائسنز ایئر کرافٹ)

2016

                                            ) پائلٹ   ،  (میری ٹائم ریکننائسنز ایئر کرافٹ

2017

نیول آرما منٹ انسپکٹوریٹ

2019

اسپورٹ اور میوزیشئن کیڈر اور  لیٹرل انڈیکشن ان ٹو پروسٹ اسپیلائزیشن

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات  آج  راجیہ سبھا میں  وزیر مملکت برائے دفاع  جناب  شری پد نائک نے  ڈاکٹر  فوزیہ خان کے ذریعے  پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

********

م ن۔ج ق۔ق ر

(U: 1293)



(Release ID: 1696179) Visitor Counter : 218