مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وزیراعظم سوندھی اسیکم کے تحت  ،  31 جنوری 2021 تک ، 33.7 لاکھ سے زیادہ  قرض کی درخواستیں  موصول ہوئیں


18.4 لاکھ سے زیادہ قرضوں کو، منظوری  دے دی گئی اور  13.8 لاکھ سے زیادہ قرضے  ،فراہم کرادئے گئے

Posted On: 04 FEB 2021 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08: فروری 2021:ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  مرکزکے زیر انتظام ایک اسکیم  نافذکررہی ہے ،جس کا نام ہے’’ دین دیال ایم پی انتیودیہ  یوجنا-قومی شہری   لائیولی ہڈ  مشن ‘‘ ( ڈی اے وائی – این یو ایل ایم ) ۔اس کا مقصد شہری غریب گھرانوں کی غریبی  اور کمزورصورتحال کو ختم کرنا ہے۔اس مشن کے ایک حصے کے طور پرشہری  خوانچہ فروشوں کو مدددینے(ایس یوایس وی )کےپروگرام کا مقصد  مناسب جگہوں  تک رسائی  ،  ادارہ جاتی  قرض  ،  سماجی تحفظ وغیرہ کی سہولت فراہم کرکے شہری خوانچہ فروشوں کی زندگی گزارنے کی تشویش کو  ختم کرنا ہے۔

وزارت نے یکم جون  2020  کو وزیر اعظم اسٹیٹ وینڈرس  کی آتم نربھر ندھی  ( پی ایم سو ندھی  ) اسکیم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد تقریباََ 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس کو  اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے ، ایک سال کی مدت کے لئے ، 10000 روپے تک کا ورکنگ سرمایہ جاتی قرض  فراہم کرنا ہے۔یہ 7 فیصدکی سالانہ شرح پر سودمیں سبسڈی کی شکل میں ترغیبات فراہم کرتا ہےبشرطیکہ قرض کی باقاعدہ واپس ادائیگی  کی جاتی رہے۔ اس کے علاوہ یہ موجود ڈجیٹل لین دین کرنے کے لئے سالانہ 1200 روپے تک کا کیش بیک  بھی حاصل  کرسکتے ہیں۔اس اسکیم کے تحت  جاری کردہ ’سفارش کا خط ‘ ( ایل او آر )  ان اسٹریٹ وینڈرس کو   اس اسکیم کا  فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے ، جو  سروے میں شامل نہیں کئے جاسکے تھی یا انہوں  نے   سروے کی تکمیل کے بعد  وینڈنگ کا کام شروع کیا تھا یا وہ   دیہی /قبل –شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن شہری علاقوںمیں خوانچہ فروشی کرتے ہیں۔مستفضین  اور ان کے خاندانوں کی سماجی واقتصادی  پروفائلنگ  کا آغاز کیا گیا ہے، اس  کا مقصد  مختلف سرکاری بہبود کی اسکیموں کے لئے ان کی اہلیت   کا معائنہ کرنا  نیز ان اسکیموں کو  فائدہ حاصل کرنے میں  ان کی مددکرنا ہے۔ منسٹری  اسٹریٹ فوڈ وینڈرس کو  ای-کامرس  پلیٹ فارموں  کو استعمال کرنے کے لئے سہولت فراہم کررہی ہے۔

ڈی اے وائی –این یو ایل ایم  کے تحت  مالی سال  15-2014 سے لے کر اب تک  3487.32 کروڑروپے  کی رقم  جاری کی گئی ہے۔ وزیر اعظم سوندھی اسکیم  کے لئے منظورشدہ مختص رقم  600 کروڑروپے ہے۔ ان میں سے 66.56  کروڑروپے  استعمال کئے جاچکے ہیں۔

ڈی اے وائی –این یو ایل ایم  کے تحت42 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوںکی شناخت کی گئی ہے جیسا کہ  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے رپورٹ کی ہے ۔ ان میں سے 21.7 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو سرٹیفکیٹس آف  وینڈنگ  (سی او وی ) جاری کردئے گئے ہیں جبکہ 24.4  لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرس کو شناختی کار ڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت  31 جنوری 2021  تک 33.7 لاکھ سے زیادہ  قرض کی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں، ان میں سے 18.4  لاکھ سے زیادہ قرضوں کو منظوری دی گئی ہے جبکہ 13.8  لاکھ سے زیادہ قرضے  فراہم  کئے جاچکے ہیں۔

ڈی اے وائی –این یو ایل ایم  ، 3ٹئر مشن  انتظامیہ یونٹوں کے ذریعہ،قومی ،ریاستی اور شہری مقامی ادارے ( یو ایل بی)،کی سطح پر ، راجستھان سمیت  ملک بھر میں نافذکیاگیاہے۔

چھوٹی صنعتوں کا ترقیاتی بینک  (ایس آئی ڈی بی آئی ، وزیر اعظم سو ندھی کے لئے نفاذ کا شراکتدار ہے جوکہ مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے۔ یو ایل بی اور قرضہ دینے والے ادارے  خوانچہ فروشوں  کی شناخت کرنے اور انہیں  قرضے فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

 اس بات  کی معلومات  آج لوک سبھا میں  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک تحریر ی جواب میں فراہم کی ۔

 

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 1289



(Release ID: 1696161) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Manipuri