نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزارت نے این ایس ایف  کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی، کھیل کے ضابطوں کی سختی سے تعمیل کرنے کی بات  دہرائی

Posted On: 04 FEB 2021 6:30PM by PIB Delhi

اُمور نوجواں اور کھیل کی وزارت نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف)  سے کھیل کے ضابطوں کی تعمیل کرنے  اور اپنے دستور اور  ذیلی قوانین میں کھیل  کے ضابطوں  کے مطابق  ضروری  ترامیم  کرنے کے لئے کہا ہے۔

کھیل کے جوائنٹ سکریٹری  جناب  ایل ایس سنگھ  نے 4 فروری  2021  کو  این ایس ایف کے نمائندوں کے ساتھ  ورچوئل میٹنگ کی اور کہا کہ  این ایس ایف کے لئے کھیل کے ضابطوں کی تعمیل کرنا  لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک  کھیل کے ضابطے  نافذ  کئے گئے ہیں، وہاں تک  این ایس ایف کو نہ صرف  اپنے معاملوں کے نظم وضبط   میں  کھیل کے ضابطوں کی  تعمیل کرنی چاہئے بلکہ  اپنے دستور اور ذیلی قوانین میں بھی ضروری ترامیم کرنے کے لئے فوری قدم اٹھانے چاہئے تاکہ کھیل کے ضابطوں کے ساتھ تال میل بیٹھاسکیں۔

 این ایس ایف  کی  منظوری کی تجدید کے   دوران  فیڈریشن کو  اپنے دستور ؍  ذیلی قوانین کو  کھیل کے ضابطے کے مطابق  بنانے کے لئے  6 مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ ان میں سے  5  این ایس ایف کو ، ان کے کھیل کی  خاص نوعیت کے سبب  اپنے دستور  ؍  ذیلی قوانین کو  کھیل کے ضابطوں کے مطابق بنانے کے لئے  ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔ جوائنٹ سکریٹری  (کھیل)  نے صاف طور کہا ہے کہ  یہ ترمیم بغیر کسی  دیری کے اور  متعینہ مدت کے اندر  ہونی چاہئے۔ این ایس ایف کو  یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ  اس کے بعد  متعینہ مدت میں  کسی قسم کی توسیع  ممکن  نہیں ہوگی۔ ساتھ یہ بھی دہرایا گیا ہے کہ کسی بھی این ایس ایف کے ذریعے کھیل کے ضابطوں کی تعمیل میں ناکام ہونے پر متعلقہ  این ایس ایف کی منظوری کو  رد کردیا جائے گا۔ میٹنگ میں  جوائنٹ سکریٹری (کھیل)  نے بتایا کہ  کچھ این ایس ایف نے  پہلے ہی  اپنے دستور  ؍ ذیلی قوانین میں ترمیم کرلی ہے، جن کی جانچ  وزارت کر رہی ہے۔

این ایس ایف کے نمائندوں نے   جہاں اس میٹنگ کو  منعقد کرنے کے لئے  وزارت کھیل کی کوششوں کی  تعریف کی، وہیں  وزارت کو یہ بھی بتایا کہ  کھیل کے ضابطوں کے مطابق  انہوں نے اپنے دستور میں  پہلے ہی ترمیم کرلی ہے اور یہ بھی بھروسہ دلایا ہے کہ کھیل کے ضابطوں کے مطابق  اگر ضرورت پڑی تو وہ آئندہ بھی ترمیم کریں گے۔

 وزارت  نے این ایس ایف کو ہر مرحلے میں کھیل کے ضابطوں کی  تعمیل  سے متعلق  اطلاع  وزارت کو  مہیا کرانے کے لئے کہا تاکہ  ہائی کورٹ کو بھی اس سے واقف کرایا جاسکے،  کیو نکہ  اس معاملے کی نگرانی  دہلی ہائی کورٹ کر رہا ہے۔

 

 

********

ش ح ۔ق ت۔ق ر

 1283U-

 

 



(Release ID: 1696116) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Manipuri