سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

طالب علموں،اساتذہ اور پرنسپلوں نے ‘انگیج ود سائنس’پروگرام میں شرکت کی


سائنس کی اس انداز میں ترسیل کی جانی چاہئے جو تحریک دینے ،طرز فکر کو تبدیل کرنے اور بڑی تعداد میں شائقین کو متوجہ کرنے والا ہو :پروفیسر آشوتوش شرما ، سکریٹری ڈی ایس ٹی

Posted On: 08 FEB 2021 9:59AM by PIB Delhi

طلبا ،اساتذہ پرنسپل حضرات اور اسکولوں کے قائدین کو ایک دوسرے سے رابطے میں رکھنے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد سائنسی مزاج پیدا کرنا اور مستقل تعلیم کر کلچر کو فروغ دینا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو اولین ترجیح دینا ہے۔

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے حال ہی میں آن لائن پروگرام شروع کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں سائنس کے حوالے سے بہت کم پروگرام ہیں اورہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو سائنس سے جوڑنا ہے۔ا س سلسلے میں تین طبقات یعنی طلبا،اساتذہ اور اسکولوں کے قائدین کو کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔ اس پروگرا م کے ذریعہ نوجوان دماغوں تک پہنچا جائے گا اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گاتاکہ وہ ملک و معاشرے کیلئے ایک سرمایہ ثابت ہوسکے ۔اس پروگرام میں 8 ریاستوں کے 100 سے زیادہ اسکولوں کے طلبا اساتذہ اور پرنسپل حضرات نے شرکت کی ۔

سکریٹری موصوف نے زور دیکر کہا کہ سائنس کی ترسیل اس انداز میں کی جائے جو تحریک دینے ،طرز فکر میں تبدیلی لانے اور ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ حصول تعلیم میں ڈی ایس ٹی کے پروجیکٹ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے جو اب تک 3 لاکھ اسکولوں سے رابطہ کرکے 10 لاکھ تصورات تخلیق کرچکا ہے۔آئی بی ایم کے تعاون سے وگیان پرسار کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام میں ‘انگیج مینٹر ڈائیلاگ’کے عنوان سے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدایس ٹی ای ایم کو 2021 میں اسکولی طلبا کیلئے پرکشش بنانا ہے ۔

اسکیل اینڈ ٹریننگ ،سی بی ایس ای کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بسواجیت ساہا نے اسکولی بچوں میں نو عمری ہی سے سائنسی مزاج پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام اسکولوں میں ایک تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گےاور ان سے طلبا میں تنقیدی شعور کو فروغ ملے گا۔

وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل پراشر نے کہا کہ اسکولوں کی حیثیت ایک بنیاد کی سی ہے  جن میں طلبا کو سائنٹفیک سوچ کا حامل بنانے میں اساتذہ اور طلبا دونوں کا ہی کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس قسم کے پروگراموں سے نوجوان دماغوں کی پرورش کرنے اور ان میں سائنٹفیک مزاج پیداکرنے میں بہت مدد ملے گی۔

انڈیا اینڈ ساؤتھ انڈیا ،آئی بی ایم کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سندیپ پٹیل نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور سائنس میں دنیا کو حقیقتاً تبدیل کرکے ایک ہی سانچے میں ڈھال دیا ہے ۔ایس ٹی ای ایم کا تعلق صرف ہنر سے نہیں ہے بلکہ اس کا کام طرز فکر کو تبدیل کرکے صحیح معنی میں آتم نربھر بنانا ہے ۔یہ پروگرام اسکول کے پرنسپلوں اساتذہ اور طلبا کے درمیان ایک ایسا رشتہ قائم کرے گا جو تعلیم کے میدان میں تبدیلی لاسکے ۔

اس سیشن کو چلانے والے وگیان پرسار کے کنسلٹینٹ جناب سوروسین نے کہا کہ پروگرام ‘انگیج ود سائنس’کے تحت ایسے باہمی رابطے کے پروگرام مستقل طور پر منعقد کئے جائیں گے جن میں نوجوانوں کو سائنس اور اسکولوں کی طرف راغب کرنے کیلئے راہیں تلاش کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZCMA.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XTN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039EI1.jpg  

 

*************

 

 

ش ح- س ب- م ش

08.02.2021

U. No.1275



(Release ID: 1696109) Visitor Counter : 128