وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڑیکر نے پُنے میں کووڈ 19 ویکسی نیشن اور آتم نربھر بھارت سے متعلق ریاست گیر سطح پر بیداری کی مہم کا آغاز کیا


ویکسی نیشن کے تعلق سے صحیح بیداری پیدا کرنا اس مہم کا موضوع ہے: پرکاش جاوڈیکر

علاقائی رابطہ بیورو، پُنے کی ملٹی میڈیا ایکزیبیشن گاڑیوں کے ذریعہ مہاراشٹر میں ایک  پہل

Posted On: 07 FEB 2021 11:53AM by PIB Delhi

پنے 7 فروری 2021:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڑیکر نے آج پُنے میں کووڈ کی ویکسی نیشن اور آتم نر بھر بھارت کے بارے میں ایک موبائل نمائش بیداری مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس مہم کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے مہاراشٹر کے 36 اضلاع میں 16 خاص طور پرتیار وین چلائی جائیں گی۔ اس مہم کو وزارت اطلاعات و نشریات کے پُنے کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، یونیسف اور مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے آئی ای سی ڈویژن کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور عمل میں لایا  ہے۔ ان گڑیوں میں ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعہ پیغامات بھی دکھائے جائیں گے اور ان وینوں کو جی پی ایس کے ذریعے براہ راست ٹریک کیا جائے گا۔

اس موقع پر جناب جاوڈیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے لیکن 130 کروڑ کی آبادی کے باوجود  ہندستان اپنے نقصانات کو لاطینی امریکہ ، یورپیا امریکہ سے کم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کوڈ ویکسینیشن کے آغاز کے ساتھ  ہم ابلاغ کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

ہندوستان میں ویکسین کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جب سے کووڈ ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز ہوا ہے ، تب سے اب تک ملک میں 50 لاکھ سے زیادہ صحت کی دیکھ ریکھ کرنیوالے اور محاذی کارکنوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ جناب جاوڈیکر نے کہا کہ محاذی ہیلتھ ورکروں کے بعد  جن لوگوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کو ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس کے بعد پوری آبادی کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ موبائل ایگزیبیشن وین ویکسینیشن پروگرام کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے ہر روز 80-100 کلو میٹر سفر کریں گی۔ اس مہم کا مقصد مہاراشٹر کے آخری کنارے تک میں ویکسینیشن پلان اور کوویڈ رُخی مناسب رویے کا پیغام پہنچانا ہے۔

سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن کے ثقافتی فنکار مہاراشٹر کے متعلقہ علاقوں میں مقبول لوک پرفارمنس کے ذریعہ پیغام پہنچائیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ غلط اطلاعات کی روک تھام اور ویکسین کے تعلق سے افواہوں کو روکنا اور آتم نربھر بھارت کی طرف حکومت کی کوششوں کے بارے میں آگاہی پھیلانا اس مہم کے دیگر مقاصد ہوں گے۔

عالمی وبا کووڈ 19 کا پھیلاو روکنے میں مواصلات نے  ایک بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کوشش کے تحت اس مہم کا مقصد لوگوں کے گھروں تک حکومت کی بات  پہنچانا ہے۔

مہاراشٹر میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کی مختلف میڈیا اکائیوں کے سربراہان ، ریاستی حکومت، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

****

 

U No. 1266

م ن۔رف۔ س ا

Dated 07.02.2021

 



(Release ID: 1696068) Visitor Counter : 184