امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ جوشی مٹھ میں قدرتی آفت کے دوران نریندر مودی حکومت اتراکھنڈ کے لوگوں کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑی ہے۔
مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں
باقی ٹیمیں بھی جلد وہاں پہنچ جائیں گی اور آئی ٹی بی پی کے جوان بھی وہاں پہنچ گئے ہیں
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے اور فضائیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ذاتی طور پر این ڈی آر ایف ٹیم کو بلایا اور ان کی رہنمائی کی
ہم اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں
میں اتراکھنڈ کے تمام باشندوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ تمام حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
مرکزی حکومت اس تباہی سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی
Posted On:
07 FEB 2021 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی 7 فروری 2021:مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ جوشی مٹھ میں قدرتی آفت کے وقت نریندر مودی حکومت اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑی ہے۔
مہاراشٹر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے بچاو اور راحت رسانی کی کارروائی زوروں پر ہے اور قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی اتراکھنڈ جانے کے لئے تیار ہیں۔ جلد ہی دیگر ٹیمیں بھی وہاں پہنچ جائیں گی۔ مسٹر امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی بی پی جوان بھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ریاستی مشینری بھی سرگرم ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جوشی مٹھ کے قریب گلیشیر پھٹنے اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں زبردست تیزی آئی ہے اور پہلے پانی کی سطح پہلے رشی گنگا ندی میں اور پھریہ تیزی دریائے الک نندا میں آئی۔ مسٹر شاہ نے بتایا کہ جانی نقصان کی کچھ ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت اتراکھنڈ کے ساتھ کھڑی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اس بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرکے معمول کی زندگی کو بحال کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی سے بات کی ہے اور فضائیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ مسٹر امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ذاتی طور پر این ڈی آر ایف ٹیم کو بلایا اور ان کیرہنمائی کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ مسٹر نتیانند رائے وزارت داخلہ کے این ڈی آر ایف کنٹرول روم سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مسٹر امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اتراکھنڈ کے تمام باشندوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ تمام حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جلد ہی اس صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا اور اس تباہی سے نمٹنے میں جو بھی مدد درکار ہے وہ مرکزی حکومت ترجیحی بنیاد پر مہیا کرے گی۔
****
U No. 1269
م ن۔رف۔ س ا
Dated 07.02.2021
(Release ID: 1696066)
Visitor Counter : 127