اقلیتی امور کی وزارتت

اودھ شلپ گرام، لکھنؤ (یوپی)میں منعقدہ ’’ہنرہاٹ‘‘ کا29 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دورہ کیا


پچھلے 6 برسوں میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کے ذریعے 9 لاکھ سے زیادہ ہنرمندوں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں: مختار عباس نقوی

Posted On: 07 FEB 2021 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7 فروری ،2021، 29 لاکھ سے زیادہ لوگ ’’ہنرہاٹ‘‘ دیکھنے گئے، جس کا ا نعقاد اودھ شلپ گرام، لکھنؤ (یوپی) میں 22 جنوری سے 7 فروری 2021 تک کیا گیا تھا۔ اور یہ لوگ دیسی ہنرمندوں اور دستکاروں کی کروڑوں روپئے کی مالیت کی ہاتھوں سے بنی ہوئی مصنوعات خرید کر ’’ووکل فار لوکل‘‘ مہم کو ’’قابل فخر فروغ دینے والے‘‘ بن گئے۔

اودھ شلپ گرام میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کے اختتامی دن آج لکھنؤ میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ  ایک طرف تو ملک کے قریب قریب ہر علاقے کی بہت عمدہ دستی مصنوعات ایک چھت کے نیچے فراہم تھیں اور دوسری طرف یہاں آنے وا لوں نے ملک کے مختلف حصوں سے روایتی مزیدار کھانوں کا لطف لیا۔

جناب نقوی نے کہا کہ 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ہنرمندوں اور دستکاروں نے ’’ہنرہاٹ‘‘ میں شرکت کی جس کا انعقاد لکھنؤ میں اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ تقریباً 500 ہنرمندوں ، دستکاروں اور کھانہ پکانے والوں نے  اس ہنرہاٹ میں شرکت  کی جن کا تعلق آندھراپردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ،  اترپردیش، ا تراکھنڈ اور مغربی بنگال وغیرہ سے تھا۔ انھوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی اور اپنی خوبصورت دستی مصنوعات فروخت کیں۔

ہنرہاٹ میں بہت سی دیسی مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں مثلاً  ازرق،جڑاؤ سامان، دھات کے برتن، باگ پرنٹ، باتک، بنارسی ساڑیاں، بندھیج، بستر کے نمونے اور جڑی بوٹیوں کی مصنوعات، بلاک پرنٹ، دھات کی چوڑیاں، بانس کی مصنوعات، کینوس پرنٹنگ، چکن کڑی، تانبے کی گھنٹی،سوکھے ہوئے پھول، ہینڈلوم کا کپڑا، قلم کاری، منگل گری، کوٹا سلک، لاک کی چوڑیاں، چمڑے کی مصنوعات، پشمینہ شالیں،  رامپوری سارنگی، لکڑی اور لوہے کے کھلونے، کنٹھا کشیدہ کاری، پیتل کی مصنوعات، کرشٹل شیشے کا سامان، صندل کی لکڑی کی مصنوعات، لکڑی اور ویب کا فرنیچر وغیرہ ۔

جناب نقوی نے بتایاکہ لکھنؤ کا ’’ہنرہاٹ‘‘ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارمhttp://hunarhaat.org پر بھی دستیاب تھا۔ ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے ’’ہنرہاٹ‘‘ کی مصنوعات کی تعریف کی اور ان کی ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے پر خریداری بھی کی۔ اب ’’ہنرہاٹ‘‘ جی ای ایم (گورنمنٹ ای پارکیٹ پلیس) پورٹل بھی دستیاب ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ پچھلے 6 برسوں کے دوران ’’ہنرہاٹ‘‘ کے ذریعے پانچ لاکھ سے زیادہ ہنرمندوں اور دستکاروں کو اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگاریا روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

جناب نقوی نے بتایا کہ  پورے ملک کے معروف آرٹسٹوں نے آتم نربھر بھارت کے موضوع پر ’’ہنرہاٹ‘‘ میں روز مرہ کی بنیاد پر مختلف کلچرل پروگرام پیش کیے۔ فنکاروں، مثلاً شری کیلاش کھیر (30 جنوری)؛ جناب ونود راٹھور (28 جنوری)؛ جناب سدیش بھونسلے (6فروری)؛ جناب موہن کھنّہ (22جنوری)؛ جناب بھپی (23 جنوری)؛ محترمہ ریکھا راج (24 جنوری)؛ محترمہ رانی اندرانی (25 جنوری)؛ ہمسار حیات گروپ (26 جنوری)؛ جناب امن دیپ سنگھ (27 جنوری)؛ جناب پریم بھاٹیا (29 جنوری)؛ محترمہ شیوانی کیشپ (31 جنوری)؛ شرما سسٹرس (یکم فروری)؛جناب عالم گیر خاں (2 فروری)؛ جناب مکیش پنچولی (3 فروری)؛ جناب احسان قریشی (4فروری) اور دیگر آرٹسٹوں نے اپنے موسیقی کے پروگراموں سے سامعین کو مسحور کیا۔

جناب نقوی نے بتایا کہ 25واں ’’ہنرہاٹ‘‘ 6 سے 14 فروری 2021 تک مہاراجہ کالج گراؤنڈ، چماراجاپورم، میسورو (کرناٹک) میں منعقد کیا جارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ’’ہنرہاٹ‘‘ نئی دہلی (20 فروری سے یکم مارچ 2021تک) کوٹہ میں (28 فروری سے 7 مارچ 2021 تک)، اور پھر جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، رانچی، سورت / احمد آباد، کوچی، پڈوچیری اور دوسری جگہوں  پر منعقد کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001202K.jpg

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1262



(Release ID: 1695954) Visitor Counter : 185