خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مربوط اطفال ترقی خدمات پر کووِڈ۔19 کے اثرات
Posted On:
05 FEB 2021 4:20PM by PIB Delhi
05 فروری، 2021: کووِڈ۔19 کے دوران، آنگن واڈی مراکز میں کام کاج، حکومت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے رہنما خطوط کے مطابق جاری رہا۔ اسی طرح، آنگن واڈی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیو ) کے ذریعہ خوردنی اشیاء اور تغذیائی امداد ، ہر 15 دنوں میں، مستفیدین یعنی، بچوں، خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو گھر گھر جا کر تقسیم کی گئیں۔ آنگن واڈی کارکنان اور مددگار حضرات کووِڈ۔19 بیداری مہم اور بچوں اور ان کے والدین کے درمیان مناسب صفائی ستھرائی اور صحتی تعلیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، کمیونٹی نگرانی کا اہتمام کرنے، وغیرہ جیسی خصوصی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف رہے۔ بچوں (6 مہینے سے 6 سال تک) سمیت دیگر مستفیدین کی سالانہ تفصیلات اور 2014 سے 2020 کے درمیان آنگن واڈی خدمات اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تفصیلات منسلک ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار ڈجیٹل ریکارڈس کے مطابق ہیں۔
- حکومت ہند نے آنگن واڈی کارکنان کا محنتانہ -/3000 روپئے سے بڑھا کر -/4500 روپئے ماہانہ کر دیا ہے؛ منی۔ اے ڈبلیو سی کے آنگن واڈی کارکنان کا محنتانہ -/2250 روپئے سے بڑھا کر -/3500 روپئے ماہانہ اور آنگن واڈی ہیلپرس کا محنتانہ -/1500 سے بڑھا کر -/2250 روپئے ماہانہ کر دیا ہے۔
یہ اطلاع خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی۔
ضمیمہ
آنگن واڈی خدمات کے ایس این پی مستفیدین کی سالانہ تفصیلات
مستفیدین کے زمرے
|
2014
|
2015
|
2016
|
2017
|
2018
|
2019
|
2020
|
بچے (6 مہینے سے 6 سال)
|
84940601
|
82899424
|
82878916
|
80073473
|
71941717
|
70374122
|
68630173
|
مجموعی، حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں
|
19568216
|
19333605
|
19252368
|
18268917
|
17335216
|
17186549
|
16874975
|
مجموعی (بچے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں)
|
104508817
|
102233029
|
102131284
|
98342390
|
89276933
|
87560671
|
85505148
|
مارچ کے آخر تک کے اعدادو شمار
*****
ش ح ۔اب ن
U-1249
(Release ID: 1695891)
Visitor Counter : 153