محنت اور روزگار کی وزارت

سبرامنیم نیشنل سیفٹی کونسل کے چیئرمین مقرر کیے گئے

Posted On: 06 FEB 2021 10:14AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 06 جنوری     جناب ایس این سبرامنیم کو تین سال کی مدت کے لئے نیشنل سیفٹی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے تجربات سے نیشنل سیفٹی کونسل کو رہنمائی ملنے کے امکانات ہیں۔ نیشنل سیفٹی کونسل کا  جو نئی تجارتی تحفظ ، صحت اور کاموں شرائط کے کوڈ ، 2020 (او ایس ایچ کوڈ، 2020) کے تحت کام کرنے کی جگہوں پر حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم رول ہے۔

نیشنل سیفٹی کونسل ملک میں او ایس ایچ کو کنٹرول کرنے والے ضوابط کو دوبارہ  وضع کرنے  میں ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کی معاونت کرے گاجس کو 50 سالوں سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ او ایس ایچ کوڈ کے تحت تھرڈ پارٹی آڈٹ اور سند کے لئے اسکیم تیار کرنے میں این ایس سی  بھی شامل ہوگا۔ این ایس سی پہلےسے  ہی اپنے  او ایس ایچ کی تیاری اور کارکردگی کی بنیاد پر اداروں کی حفاظت کی درجہ بندی پر کام کر رہا ہے جسے پورے ملک میں توسیع دی جا سکتی ہے  اور معائنے کے نظام سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ، جناب سبرامنیم ایک نامور انجینئر ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے ایل اینڈ ٹی کے بنیادی ڈھانچے کے کاروبار کی سربراہی کی ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا تعمیراتی ادارہ بنایا ہے۔ ایل اینڈ ٹی بھاری انجینئرنگ ، دفاع ، جہاز سازی ، وغیرہ میں دلچسپی رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی انجینئرنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-1233

 


(Release ID: 1695851) Visitor Counter : 216