کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سال 22۔2021 کے بجٹ میں انضباطی تعمیل کے بوجھ کو کم سے کم کیا گیا تاکہ صنعت کے لئے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کو بہتر کیا جاسکے

Posted On: 05 FEB 2021 3:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5 فروری 2021/ کامرس اور صنعت کی وزارت میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا نے آج کہا ہے کہ 22۔2021 کے بجٹ میں مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں تاکہ انضباطی تعمیل کے بوجھ کو کم کیا جاسکے جو صنعت کے لئے کاروبار کرنے کو بہتر اور شہریوں کی زندگی کی آسان بنائے گا۔

یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا  نے کہا کہ بھارت سرکار نے کاروبار اور شہریوں کے لئےانضباطی تعمیل کو آسان بنانے اور اسے کم کرنے کے  واسطے ٹھوس کوششیں کرنے کی غرض سے ایک چوطرفہ طریقہ کار اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب جناب نریندر مودی نے ہدایت دی ہے کہ یہ عمل ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 15 اگست 2021 تک مکمل ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں سادگی/ آسانی/ معقول پسندی/ ڈیجیٹائزیشن لانے اور جرم سے دور رکھنے کے لئے مرکزی وزارتوں / محکموں اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک منظم عمل شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے یکم جنوری 2021 کو ایک انضباطی تعمیل پورتل شرع کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کا مقصد تمام مرکزی اور ریاستی سطح کی تعمیل کے ایک آن لائن ریپوزیٹری کے طور پر کام کرنا ہے اور انضباطی تعمیل کے بوجھے کو کم سے کم کرنا ہے۔

سال 22۔2021 کے بجٹ میں کئے گئے اہم اعلانات

تیزی سے تنازعات کو حل کرنا

سال 22۔2021 کے بجٹ میں تنازعات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن / فیس لیس تنازعے کے حل اور آسانی پیدا کرنے سے متعلق بہت سے اقدامات شروع کئے ہیں۔

 ڈیجیٹائزیشن

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے لئے ایک خصوصی فریم ورک اور قرض کے حل کےلئے متبادل طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور این سی ایل ٹی فریم ورک کو مستحکم کیا جائے گا اور ای۔ کورٹس نظام  لاگو کیا جائے گا۔

فیس لیس تنازعہ کا حل

مقدمہ  کم کرنے  اور چھوٹے ٹیکس دہندگان  کو تنازعہ کے حل میں نئی جہت دینے کے لئے تنازعہ کے حل سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز ہے۔ اس کمیٹی کے طریقہ کار فیس لیس ڈھنگ سے تیار کئے جائیں گے۔

شفاف ٹیکس ایپلیٹ میکانزم (طریقہ کار) فراہم کرنے کی غرض سے انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹرائی بونل کو فیس لیس بنانے  اور عدالتی دائرہ اخیتار سے دور رکھنے کی تجویز ہے۔ ایک نیشنل فیس لیس انکم ٹکس ایپلیٹ ٹرائی بونل سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں ٹرائی بونل اور ایپلیٹ یعنی اپیل کنندہ کے درمیان تمام کمیونی کیشن کو الیکٹرانک کیا جائے گا۔

برآمد ۔ درآمد طریقہ کار کو اسٹریم لائن بنانا

کسٹم کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے، نرم بنانے اور انسانی مداخلت سے پاک بنانے کے لئے بہت سے اصلاحی اقدامات شروع ار نافذ کئے گئے ہیں۔ اس سے مجموعی طور پر وقت کی بچت ہوگی اور برآمدات درآمدات کلیئرنسز پر آنے والی لاگت بھی کم ہوگی۔ 22۔2021 کے بجٹ میں برمد کاروں اور درآمدکاروں کے لئے تعمیل میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بروقت خدمات کی فراہمی

کسٹم قانون 1962 (سیکشن 46) میں ترامیم کے ذریعہ سامان کے پہنچنے کے دن اور دن کے ختم ہونے سے قبل بلوں کی اینٹری کی فائلنگ کو لازمی کرنے کی تجویز ہے۔

ڈیجیٹائزیشن

کاغذ کے بغیر کارروائی کی حوصلہ افزائی کے لئے اس بات کی تجویز رکھی گئی ہے کہ کامن پورتل کے استعمال کو  تسلیم کیا جائے تاکہ نوٹس، آرڈر وغیرہ بھیجے جاسکیں اور پورٹل تجارت کے لئے ایک ون پوائنٹ ڈیجیٹل انٹر فیس کے طور پر کام کرسکے ۔ جس سے کہ کسٹمز کے ساتھ بھی بات چیت ہوسکے۔

ٹیکس کی آسان تکمیل

سال  2021 کے بجٹ میں بہت سے اعلانات کئے گئے ہین تاکہ ٹیکس رٹرن بھرنے کو آسان بناکر ٹیکس دہندگان پر بوجھ کو کم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہا جاسکے۔ انکم ٹیکس رٹرن بھرنے میں شروع کی گئی آسانیوں سے ہندوستان بھر کے معمر شہریوں یعنی سینئر سٹی زن کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

آسانی پیدا کرنا

اگر ادائیگی کرنے والے بینک کے ذریعے قابل ادائیگی ٹیکس کی مکمل رقم میں تخفیف کی جاتی ہے تو 75 سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے سینئر سٹی زن اور انہیں جن کی صرف پنشن ہے اور سود کی آمدنی ہے، انکمٹیکس داخل کرنے کی ضرورت سےے استثنیٰ رکھنے کی تجویز ہے۔

کمپنیوں کی  تعمیل کو آسان بنایا گیا ہے

ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے اور اسے چلانے کو زیادہ آسان بنانے کے لئے اقدامات کو نرم بنانے اور جرم سے پاک کرنے پر 2021 کے بجٹ میں خاص توجہ دی گئی ہے۔

نئی ٹیکنالوجیوں کا استعمال

سال 22۔2021 کے آئندہ سال کے دوران ڈیٹا اینالیٹکس مصنوعی ذہابت / مشین لرننگ ڈرائیون ایم سی اے۔ 21 ورژن 3.0 شروع کیا جائے گا۔ یہ ورژن 3.0 ای سکیورٹی۔ ای۔ ایڈجوڈیکشن، ای۔ کنسلٹیشن اور تکمیل کے بندوبست کے لئے اضافی ماڈیولز ہوں گے۔

نرم کاری پر مبنی انضباطی  نظام نہ صرف پیداوار / روزگار اور معاشی شرح ترقی کو تقویت دے گا بلکہ آتم نربھر بھارت کے وژن کو بھی مزید تقویت دے گا اور بھارت کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی ایک ترجیحی منزل بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا

*****

ش ح- ح ۱ ۔ج

Uno-1219


(Release ID: 1695764)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri