خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کام کاج کی جگہوں پر خواتین کی جنسی ہراسانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2021 4:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05 فروری 2021: منظم یا غیر منظم شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے لئے کام کاج کا محفوظ ماحول فراہم کرانے کے مقصد سے حکومت ہند نے ’کام کاج کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (بچاؤ، ممانعت،ازالہ ) ایکٹ، 2013‘ (ایس ایچ ایکٹ) نافذ کیا۔ یہ ایکٹ کام کاج کی جگہ پر جنسی ہراسانی  کے تعلق سے شکایات حاصل کرنے کے لئے داخلی کمیٹی  (آئی سی)/ مقامی کمیاٹیاں (ایل سی) قائم کرنے کو لازمی قرار دیتا ہے۔

وزارت برائے خواتین و اطفال کی ترقی نے ایس ایچ ایکٹ کے مؤثر نفاذ/بیداری کے لئے ایک تربیتی ماڈیول اور ایک ہینڈ بک تیار کی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ایکٹ کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ، وزارتوں/ حکومت ہند کے محکموں اور کاروباری اداروں / چیمبروں کو وقتاً فوقتاً ایڈوازئری جاری کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، کام کاج کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی کے تعلق سے شکایات درج کرانے کے لئے، جنسی ہراسانی الیکٹرانک۔باکس (شی ۔ باکس، www.shebox.nic.in) کے نام سے ایک آن لائن شکایتی انتظام کاری نظام تشکیل دیا گیا ہے۔حکومت ہند کے پرسنل اور تربیتی محکمہ نے بھی تمام مرکزی وزارتوں / محکموں کو معینہ مدت کے اندر پوچھ تاچھ مکمل کرنے اور ایس ایچ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے / نمٹائے گئے معاملات کی تعداد سے  متعلق معلومات اپنی سالانہ رپورٹ میں شامل کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ، کارپوریٹ امور کی وزارت نے ایس ایچ ایکٹ کے تحت آئی سی کے آئین سے متعلق شرائط کی تعمیل کے بارے میں بورڈ آف ڈائرکٹرس کی رپورٹ میں ایک اسٹیمٹنٹ کی لازمی طور پر شمولیت کے لئے کمپنیز (اکاؤنٹس) قواعد، 2014 میں ترمیم کی ہے۔

عصمت دری کے معاملات میں فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے ملک بھر میں 1023 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں (ایف ٹی اس سی ایس)  کا قیام ، اور پوسکو کے تحت سنوائی کے لئے زیرالتوا دیگر جرائم کے سلسلے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لئے ایک اسکیم کا جائزہ لیا گیا ہے۔

خواتین و اطفال کی ترقی  کی وزیر، محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے یہ معلومات آج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی۔

 

******

 

ش ح ۔اب ن

U-1221


(ریلیز آئی ڈی: 1695729) وزیٹر کاؤنٹر : 146
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri , Tamil