وزارت دفاع
ایچ اے ایل کے لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (آرمی ویرئینٹ) نے ابتدائی سرگرمیوں کے لئے منظوری حاصل کی
Posted On:
05 FEB 2021 4:52PM by PIB Delhi
05 فروری، 2021 کو بنگلورو میں فضائی اسٹیشن یہالانکا میں جاری ایرو انڈیا 2021 کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ) کو، سینٹر فار ملیٹری ایئر وردینیس اینڈ سرٹیفکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی) کی جانب سے ابتدائی سرگرمیوں سے متعلق منظوری حاصل ہوئی۔
ہندوستان ایرومیٹک لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب آر مادھون نے کہا کہ ایچ اے ایل کی جانب سے خود کفالت اور مسلح افواج کی آپریشنل مؤثریت میں اضافے کے لئے اندرونِ ملک تحقیق و ترقی پروگراموں پر زور دیا جا رہا ہے۔
ڈائرکٹر (انجینئر اور تحقیق و ترقی) جناب اروپ چٹرجی نے کہا کہ بنیادی ہیلی کاپٹر کی کارکردگی تمام علاقوں اورہر طرح کی صورتحال میں اطمینان بخش پائی گئی ہے۔ ایچ اے ایل فی الحال ایل یو ایچ پر مربوط اور فلائٹ ٹیسٹنگ مشن رول ساز وسامان کے مرحلے میں ہے۔ ایچ اے ایل معینہ مدت کے اندر صارفین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایل یو ایچ ایک تین ٹن کلاس نئی پیڑھی کا واحد انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جسے اندرونِ ملک ایچ اے ایل کے روٹری وِنگ ریسرچ اینڈ ڈیزائن سینٹر کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جس میں بھارت کی مخصوص متنوع صورتحال میں آپریشن کے لئے موافق خصوصیات موجود ہیں۔ ایل یو ایچ فوج کے زیر استعمال پرانے ہوچکے چیتا / چیتک ہیلی کاپٹروں کی جگہ لے گا۔
ایل یو ایچ میں، میسرز سفران ہیلی کاپٹر انجن (ایس ایچ ای)، فرانس کا ایک سنگل ٹربو شافٹ انجن آرڈیڈن 1یو موجود ہے جو ہمالیہ میں خاصی بلندی پر مشن کو مکمل کرنے لئے درکار طاقت کا حامل ہے۔ ایل یو ایچ اسمارٹ کاکپٹ ڈسپلے سسٹم (گلاس کاکپٹ)، جدید ایچ یو ایم ایس (ہیلتھ اینڈ یوسیج مانٹرنگ سسٹم) سے آراستہ ہے اور اسے مختلف ضروریات اور مسلح کاروائیوں میں استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
سرٹیفکیشن سے متعلق تمام تر سرگرمیاں جیسے گراؤنڈ ٹیسٹنگ، گراؤنڈ ٹیسٹ وہیکل اینڈیورینس رنس، سسٹم ٹیسٹنگ، گرم موسم میں مشق، ٹھنڈے موسم میں مشق، سمندر کی سطح پر مشق اور گرم موسم میں زیادہ اونچائی پر مشق مکمل ہو چکی ہیں۔ پرواز سے متعلق کی گئیں مشقوں کی بنیاد پر، بنیادی ہیلی کاپٹر سرٹیفکیشن کے لئے تمام پی جے ایس کیوآر ضروریات کی تسلی بخش طریقے سے تعمیل کی جا چکی ہے۔
*****
ش ح ۔اب ن
U-1223
(Release ID: 1695722)
Visitor Counter : 124