مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایم او ایچ یو اے  نے گلیوں میں پھیری لگانے والے خوانچہ فروشوں کو وزیراعظم کے تحت آن لائن کرنے کے لئے زموٹا سے ہاتھ ملایا


پی ایم سوندھی سے سمردھی کے لئے موبائل ایپلی کیشن کاآغاز

اسکیم کے استفادہ کنندگان اوران کے کنبوں کی سماجی، اقتصادی پروفائلنگ  کے لئے موبائل ایپ

پھیری لگاکر سودا فروخت کرنے و الوں کے لئے افزوں مواقع

6 شہروں میں 300 فروخت کاروں کے ساتھ پائلٹ پروگرام

Posted On: 04 FEB 2021 7:47PM by PIB Delhi

وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی گلیوں میں پھیری لگاکر سودا فروخت کرنے والوں سے متعلق آتم نربھر ندھی(پی ایم سوندھی) اسکیم کے ایک حصہ کے طور پر  ایم او ایچ یو اے نے  زموٹا کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔  یہ بھارت میں  کھانے پینے کی اشیاء آرڈر کرنے اورانہیں پہنچانے کے لئے ایک وسیع ترین آن لائن پلیٹ فارم ہے، ساتھ ہی ساتھ  خوانچہ فروشوں کو بھی اس فوڈ ۔ ٹیک پلیٹ فارم سے مربوط کیا گیا ہے۔ اس سے فوڈ وینڈروں کو آن لائن طریقہ سے اپنے ہزاروں صارفین تک رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا اوراس طریقہ سے یہ فروخت کار اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایم او ایچ یو نے پی ایم سوندھی سے سمردھی- سماجی، اقتصادی پروفائلنگ برائے پی ایم سوندھی استفادہ کنندگان ا وران کے کنبے بھی شروع کی ہے تاکہ انہیں مختلف مرکزی سرکاری اسکیموں سے مربوط کیا جاسکے۔

زموٹا کے ساتھ ایم او ایچ یو اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار اور زموٹا میں چیف آپریٹنگ آفیسر جناب موہت سردانا کے مابین  ایم او ایچ یو کاتبادلہ اس کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا اورزموٹا اور وزارت کے دیگر افسران کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ ڈی اے وائی- این یو ایل ایم بہار ، چھتیس گڑھ،گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اورپنجاب کے ریاستی مشنوں کے ڈائریکٹر حضرات اوربھوپال، لدھیانہ، ناگپور، پٹنہ ، رائے پور، وڈودرا کے میونشپل کمشنر حضرات نے بھی ویڈیوکانفرنسنگ کی سہولت کے توسط سے اس تقریب میں شرکت کی۔

کووڈ-19 کے وبائی مرض میں صارفین کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے اور وہ  سماجی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کےلئے بھی مجبور ہیں۔ ایسی صورتحال میں  پھیری لگاکر خوردنی اشیا فروخت کرنے والے فروخت کاروں کو تکنالوجی سے آراستہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ا ز حد اہم ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں اورمالی منفعت حاصل کرسکیں۔

اپنی نوعیت کے منفرد اقدام کے طور پر  ایم او ایچ  یو نے 5اکتوبر 2020 کو سویگی کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کی تھی اوراب ایم او ایچ یو اے گلیوں میں پھیری لگاکر خوردنی اشیا فروخت کرنے وا لے فروخت کاروں کو بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیجیٹل تکنالوجی کااستعمال کرکے زموٹا کے ساتھ ہاتھ ملارہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ  یہ فروخت کار مقبول عام فوڈ ٹیک پلیٹ فارموں پر اپنی موجودگی درج کراسکیں اور آمدنی حاصل کرنے والے مواقع سے  استفادہ  حاصل کرسکیں۔

ایم او ایچ یو اے نے میونسپل کارپوریشنوں، فسائی، زموٹا اورجی ایس ٹی افسران سمیت کلیدی شراکت داروں کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے کہ خوانچہ فروش افراد کو پہل قدمی کےلئے درکار ضروری پیشگی شرطیں مکمل کرنے میں ا ٓسانی ہو۔

 اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت، ابتداً ایم او ایچ یو اے اور زموٹا 6شہروں یعنی بھوپال، لدھیا نہ، ناگپور، پٹنہ، رائے پور، وڈودرا میں 300 وینڈروں کو آن بورڈ لانے کاایک پائلٹ پروگرام چلائیں گے۔ خوانچہ فروشوں کو پی اے این اور فسائی رجسٹریشن ، تکنالوجی کی تربیت ، ایپ کے استعمال کی تربیت، مینو ڈیجیٹائزکرنے کی تربیت، قیمتوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی تربیت، حفظان صحت کے اصولوں کی تربیت ، پیکیجنگ کے بہترین طریقوں کی تربیت فرہم کی جائے گی۔ اس پائلٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد ایم او یو ایچ اے اور زموٹا پورے ملک میں اس پہل قدم کو مرحلہ وار طریقہ سے نافذ کرنے کا منصوبہ وضع کریں گے۔

 پی ایم سوندھی سے سمردھی کے تحت ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز  آج کیا جائے گا تاکہ شہر کے  افسران کو گھر گھرجاکر ڈاٹا کلیکشن کرنے میں آسانی ہو۔ ایم او یو ایچ اے نے 4 جنوری 2021 کو پی ایم سوندھی سے سمردھی  نام کاایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد پی ایم سوندھی سے  استفادہ کنندگان اوران کے کنبوں کی سماجی، اقتصادی پروفائلنگ کاکام 125 شہروں میں مکمل کرناہے۔ یہ پی ایم سوندھی کاایک اضافی عنصر ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ یہ ایپلی کیشن یو ایل بی فیلڈ کارکنان کو انٹرنیٹ کنیکشن  کے بغیر بھی سماجی-اقتصادی پرفائلنگ کی تکمیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کے لئے  نفاذ کے ایک شراکت دار کے طور پر کوالٹی کونسل  آف انڈیا سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ یعنی یہ ا دارہ ایم او ایچ اے کے ساتھ شراکت دار کے طور پر کام کرے گا  اور اس طرح کا موبائل ایپلی کیشن وضع کرنے میں مدد دے گا۔

پروگرام کا مقصد پی ایم سوندھی استفادہ کنندگان اوران کے کنبوں کی سماجی۔ اقتصادی پروفائلنگ کی نقشہ بندی ، مختلف  النوع مرکزی بہبودی اسکیموں کے تحت ان کے استحقاق کے مضمرات کا تعین اور ان اسکیموں کو ان کی مجموعی ترقی اورسماجی۔ اقتصادی ترقی سے مربوط کرنے کے امکانات کی تلاش ہے۔ 4 فروری 2021 کو 95000 سے زائد پی ایم سوندھی استفادہ کنندگان ا ور 50000 کنبہ اراکین کے سلسلے میں ڈاٹا کلیکشن کا کام انجام دیا جاچکا تھا۔ کیمپوں کاپہلا بیچ منتخبہ شہروں میں ( یکم تا 6 فروری 2021) زیر تربیت ہے تاکہ پی ایم سوندھی استفادہ کنندگان  اوران کے کنبوں  سے رابطہ کاکام آسان بنایاجاسکے تاکہ وہ مستحق ہونے کی صورت میں مرکزی اسکیمو ں سے مستفید ہوسکیں۔

 وزارت یکم جون 2020 سے پی ایم سوندھی  اسکیم نافذ کررہی ہے تاکہ  خوانچہ فروشوں کو اپنی روزی روٹی کاسلسلہ از سر نو شروع کرنے کی غرض سے قابل استطاعت کام کاج کی پونجی فراہم کرائی جاسکے کیوں کہ یہ  افراد کوڈ 19لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسکیم کے تحت 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کو جو 24 مارچ 2020 کو شہری علاقوں میں اپنا کاروبار کررہے تھے ، اس کے تحت لانے کا نشانہ مقرر کیا گیاہے۔ اس میں مضافات ۔ دیہی علاقوں کے اسٹریٹ وینڈر بھی شامل  ہیں۔ اس اسکیم کے تحت وینڈر حضرات ایک سال کی مدت کے لئے  کام کاج کی پونجی کے طور پر ضمانت سے مبرا 10000 روپے کی رقم بطور قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ قرضوں کی بروقت/جلد از جلد  ادائیگی کےلئے 7 فیصد سالانہ کی شرح پر سود سبسڈی ان کے بینک کھاتوں میں سہ ماہی بنیاد پر براہ راست  فائدہ منتقلی اسکیم ڈی بی ٹی کے توسط سے فراہم کی جائے گی۔  قرضوں کے جلد ادا کرنے پر کسی طرح کاجرمانہ نہیں عائد کیاجائے گا۔ یہ اسکیم ڈیجیٹل ٹین دین کو فروغ دے دی۔ کیش بیک ترغیبات کاراستہ ا پنایا جائے گا اورسالانہ 1200 روپے تک کی لین دین  کاراستہ ہموار ہوگا۔ اسٹریٹ وینڈر حضرات  اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

4 فروری 2020 تک پی  ایم سوندھی ا سکیم کے تحت 36.40 لاکھ  قرضے کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ان میں سے 18.80 لاکھ قرضے منظور  کئے جاچکے ہیں ا ور 14.04 لاکھ قرضے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

 

***************

)ش ح ۔ م ن۔ف ر)

U-1195



(Release ID: 1695433) Visitor Counter : 121