قبائیلی امور کی وزارت

وزارت قبائلی امور کی ٹرائیفیڈ ٹیم نے قبائلی ترقیاتی پروگراموں کی توسیع کے لیے کرناٹک کا دورہ کیا

Posted On: 29 JAN 2021 12:22PM by PIB Delhi

قبائلی ترقیاتی پروگراموں کی پیش رفت اور مستقبل میں توسیع کے لیے ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویرکرشنا کی  قیادت میں افسران کی ایک ٹیم نے 21 اور 22 جنوری 2021 کو کرناٹک کا دورہ کیا۔اس ضمن میں ریاست کے وزیر اعلی جناب بی ایس یدی یورپا کی جانب سے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی، جس میں جناب کرشناکے علاوہ وزیر اعلی کے مشیر جناب لکشمی نارائن، محکمہ سماجی فلاح وبہبود کی ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈی این نمبیکا دیوی اور کرناٹک حکومت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں قبائلی ترقیاتی پروگراموں کے توسیع کےلیے ایک وسیع منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس میں پوری ریاست میں 100 وی ڈی وی کے، ایم ایس پی کے تحت ایم پی ایف کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر (100 ہاٹ بازار اور 20 گودام)، 5 عدد ٹرائیفیڈ پارک، 10 چھوٹی ٹرائیفیڈ اکائیاں، 5اسفورتی کلسٹر اور 10 خوردہ اسٹور کھولنے پر غور وخوض ہوا۔

ٹرائیفیڈ کی ٹیم نے اس دوران ریاست کے وزیر فلاح وبہبود جناب  بی شری رامالو سے بھی ملاقات کی اور قبائلی ترقیاتی پروگرام  کی توسیع میں ان کا تعاون طلب کیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O9S2.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VCXF.jpg

 

میٹنگ کے بعد جناب روی کمار اور کرناٹک کے چیف سکریٹری نے بھی الگ سے صلاح ومشورہ کیا۔ چیف سکریٹری نے ریاست میں ایم ایس پی پروگرام کے لیے ایم ایف پی لاگو کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہ مشورہ دیا گیا کہ ریاست میں 200 ہاٹ بازار اور 40 گودام بنائے جائیں گے۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ میسور میں ٹرائیفیڈ کا ایک دفتر کھولا جائے گا، جہاں سے ون دھن پروگرام سے اشتراک اور اس کی نگرانی  بھی کی جائے گی۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ ٹرائیفیڈ میسور میں سوامی وویکانند یوتھ موومنٹ کے ساتھ مل کر مجوزہ ون دن پروگرام کو آگے لے جانے میں تعاون کرے گا۔ اسی روز توسیع منصوبے پر ریاست کی اسٹیرننگ کمیٹی کے ساتھ  بھی صلاح ومشورہ ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کی اور اس میں ریاست کے تمام اعلی حکام شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران قبائلی صنعتوں کے لیے مثبت ماحول تیار کرنے کی ایک تجویز پیش کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ ایک قومی منصوبہ جاتی منتظمہ یونٹ (ایم پی ایم یو) کے ساتھ تال میل قائم کرنے کےلیے ایک اسٹیٹ پروجیکٹ منیجنگ یونٹ قائم کی جانی چاہیے۔ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ریاست میں فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت کے توسط سے ٹرائیفیڈ پارک اور چھوٹی ٹرائیفیڈ اکائیاں قائم  کرنے اور چھوٹے و درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت کے ذریعے اسفورتی کلسٹر کھولنے کے لیے مالی وسائل کی دستیابی کے امکانات تلاش کیے جائیں۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ریاست میں تمام پروگراموں کو لاگو کرنے کا کام سنجیونی سوسائٹی کرے گی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MVWZ.jpg

 

22 جنوری 2021 کو ٹرائیفیڈ کی ٹیم نے میسور کی ڈسٹرکٹ کلکٹر محترمہ روہنی سندھو سے ملاقات کی اور انہیں قبائلی ترقیاتی پروگرام کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ میٹنگ میں ٹرائپس انڈیا شوروم کھولنے کےلیے چام راجہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں جگہ دینے پر با ت چیت ہوئی۔ شوروم میں میسور کے روایتی آرٹ سے جڑی ہوئی چیزیں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ پورے منصوبے پر تفصیل سے بات چیت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ ریاست کے میسور ضلع میں 5 وی ڈی وی مرکز، 2 اسفورتی کلسٹر اور 2 چھوٹی ٹرائیفیڈ اکائیاں قائم کی جائیں گی۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ قبائلی لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سوامی وویکانند یوتھ  موومنٹ  اس کو چلانے والی  تنظیم ہوگی۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ میسور دشہرے کے موقع پر ہی قبائلی برادری کے آرٹ ، ثقافت اور دست کاری کو دکھانے والا ایک آدی مہوتسو ہر سال منعقد کیا جائے گا۔

ٹرائیفیڈ کی ٹیم کے ذریعے کرناٹک کا دو روزہ دورہ ان معانوں میں بہت سود مند ثابت ہوا کہ اس کے ذریعے قبائلی عوام کے لیے آمدنی کے مواقع تلاش کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے موثر پروگراموں پر تفصیل سے غور وخوض کیا گیا۔ ٹرائیفیڈ ملک بھر میں قبائلی برادری کی زندگی اور ان کی روزی روٹی کے وسائل میں غیرمعمولی تبدیلی لانے کے لیے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔

*****************

U-1198

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔

(05-02-2021)

 


(Release ID: 1695420) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada