وزارتِ تعلیم

پیٹنٹ بیداری کے لئے کپیلا

Posted On: 04 FEB 2021 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04 فروری 2021:حکومت نے 15 اکتوبر 2020 کو دانشورانہ املاک خواندگی اور آگاہی مہم (کپیلا) کے لئے کلام پروگرام کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم دانشورانہ املاک خواندگی اور پیٹنٹ شعور پیدا کرنے کے لئے ہے۔ اس اسکیم کے مقاصد میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے بارے میں شعور پیدا کرنا، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے ہونے والی ایجادات کو ذہنی جائیداد کے تحفظ کے قابل بنانا، دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق کریڈٹ کورس کو فروغ دینا ، فیکلٹی اور اعلی تعلیمی اداروں کے طلباء کیلئے دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق تربیتی پروگرام اور متحرک دانشورانہ املاک فائلنگ سسٹم کی حساسیت اور نشوونما شامل ہیں۔

ابھی تک ، کپیلا کے لئے کل 46،556 صارفین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزارت تعلیم کے وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1172

 


(Release ID: 1695354) Visitor Counter : 265