بھارتی چناؤ کمیشن

آسام کونسل آف اسٹیٹس کے لئے ضمنی انتخابات کا پروگرام

Posted On: 04 FEB 2021 2:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 فروری، 2021:

1۔       آسام سے راجیہ سبھا کی ایک نشست خالی ہوئی ہے، جسے پر کرنے کی ضرورت ہے۔ خالی نشست کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

ریاست

رکن کا نام

وجہ

نشست خالی ہونے کی تاریخ

مدت کار ختم ہونے کی تاریخ

آسام

جناب بسواجیت دیماری

استعفیٰ

21.11.2020

09.04.2026

 

2۔       کمیشن نے مذکورہ بالا نشست کو پر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق گجرات سے راجیہ سبھا نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ لیا ہے:

 

نمبر شمار

پروگرام

تاریخ

1

نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ

11 فروری، 2021 (بروز جمعرات)

2

نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

18 فروری، 2021 (بروز جمعرات)

3

نامزدگیوں کی جانچ کی تاریخ

19 فروری 2021 (بروز جمعہ)

4

امیدواروں کے لئے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

22 فروری، 2021 (بروز پیر)

5

انتخاب کی تاریخ

یکم مارچ، 2021 (بروز پیر)

6

انتخاب کے گھنٹے

صبح بجے 09:00  سے شام 04:00بجے

7

ووٹوں کی گنتی

یکم مارچ، 2021 (بروز پیر) شام 05:00 بجے

8

وہ تاریخ جس سے قبل انتخابات کا عمل مکمل ہو جانا چاہئے

03 مارچ، 2021 (بدھ)

 

3۔       سبھی افرد کے ذریعہ مکمل انتخابی عمل کے دوران تمام رہنما خطوط پر کیا جانا چاہئے:

I۔       ہر شخص کو انتخاب سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے دوران فیس ماسک پہننا ہوگا۔

II۔      انتخاب سے متعلق کاموں کے لئے استعمال کیے جانے والے ہال / کمرے/

عمارت میں داخلے کے وقت:

 

(ا)                تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی

(ب)    تمام مقامات پر سینیٹائزر دستیاب کرایا جائے گا

III۔ ریاستی حکومت اور وزیر داخلہ کے موجودہ کووِڈ۔19 رہنما خطوط کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

4۔       آسام کے چیف سکریٹری کو ریاست کے ایک سینئر افسر کی تعیناتی کے لئے ہدایت دی جا رہی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان ضمنی انتخابات کے انتظامات کرتے وقت کووِڈ۔19 روک تھام سے متعلق اقدامات کے بارے میں دی گئیں ہدایات پر عمل کیا جا ئے۔

5۔       اس کے علاوہ، کمیشن نے ان ضمنی انتخابات کے لئے آسام کے چیف انتخابی افسر کو بطور آبزرور تقرر کیا ہے۔

 

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1180


(Release ID: 1695274) Visitor Counter : 162