زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی بجٹ 2021۔22: زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹیوں (اے پی ایم سی) کو زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ تک رسائی حاصل ہوگی
Posted On:
03 FEB 2021 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 فروری 2021: مرکزی بجٹ 2021۔22 میں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا ہے کہ زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹیاں (اے پی ایم سی) منڈیوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف) کےتحت ایک لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی مالی سہولت کو بروئے کار لانے کے لئے اہل مستفیدین ہوں گی۔
اے پی ایم سی ریاست کے زیر انتظام وہ منڈیاں ہیں جو کاشتکاروں اور منڈیوں کے درمیان رابطہ پیدا کرنے والے اداروں کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مارکیٹ یارڈس یا منڈیاں نیلامی کے لئے جگہ فراہم کرتی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی بہترین قیمت حاصل ہوسکے۔ حالانکہ، ان منڈیوں میں تجدید کاری اور جدید بنیادی ڈھانچہ نظام درکار ہے۔ آئی اے ایف کے تحت کم لاگت والے قرض تک رسائی کے ساتھ، وہ علیحدہ کرنے اور درجہ بندی کرنے والی اکائیوں، پرکھنے والی اکائیوں، ڈرائنگ یارڈس، سرد خانوں، اور کاشتکاروں کے فائدے کے لئے گوداموں، معیاری پیداوار کے لئے بہتر قیمت کا علم، بہتر قیمت پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی اہلیت، اور فصل کے نقصان کو کم سے کم کرنے جیسا فصل کی کٹائی کے بعد کا بنیادی ڈھانچہ قائم کر سکتے ہیں۔
فصل کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی سے مؤثر ویلیو چین کے توسط سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔ مالی سہولتوں کے ساتھ گوداموں کی دستیابی سے کاشتکاروں کو اپنی زرعی پیداوار کی ذخیرہ اندوزی اور انہیں زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ جلد خراب ہو جانے والی خوردنی اشیاء جیسے پھل، سبزیوں اور پھولوں کے زیادہ وقت تک قابل استعمال بنے رہنے اور کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے مکمل ویلیو چین کے دوران کم درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔ اس طرح، منڈیوں میں کولڈ اسٹوریج کی دستیابی سے کاشتکاروں کو بہتر زرعی پیداوار پر براہِ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ مناسب بنیادی ڈھانچہ، فصل کے بعد کے نقصانات، جو کہ پیداوارت کا 5 سے 10 فیصد کے بقدر ہوتے ہیں ، کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس طرح، ضابطہ کے تحت آنے والی منڈیوں میں بنیادی ڈھانچہ کی تجدیدکاری میں زرعی آمدنی میں اضافہ کے مضمرات پوشیدہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے ویلیو چین ، جس کی رسائی اس بنیادی ڈھانچے تک ہے، سے وابستہ حصہ داروں کو بھی تعاون حاصل ہوتا ہے۔
اے آئی ایف ، فصل کی کٹائی کے بعد کے انتظام کاری بنیادی ڈھانچے اور سودی امداد اور قرض تحفظ کے توسط سے کمیونٹی زرعی اثاثہ جات کے لئے قابل عمل پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے لئے ایک وسیلہ، یعنی ایک طویل المدت قرض مالی سہولت ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 2 کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سی جی ٹی ایم ایس ای کے تحت 3 فیصد سالانہ سودی امداد اور قرض گارنٹی کے ساتھ ، بینکوں اور مالی اداروں کے ذریعہ بطور قرض ایک لاکھ کروڑ روپئے فراہم کرائے جائیں گے۔ اسکیم کے مستفیدین میں کاشتکار، ایف پی او ادارے، پی اے سی ایس، مارکیٹنگ کو آپریٹیو سوسائٹیاں، ایس ایچ جی ادارے، جوائنٹ لائبلیٹی گروپس (جی ایل جی) ، کثیر مقاصد کی حامل کوآپریٹیو سوسائٹیاں، زرعی ۔ صنعت کار، اسٹارٹ اپس، مرکزی / ریاستی ایجنسی یا مقامی انجمن سے اسپانسر شدہ عوامی ۔ نجی شراکت داری پروجیکٹس، اور اب اے پی ایم سی منڈیاں بھی شامل ہوچکی ہیں۔
________
ش ح ۔اب ن
U-1132
(Release ID: 1694939)
Visitor Counter : 171