کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے اور آذربائجان میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سی آئی ایس ممالک کو ،باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ کرنے کے لئے، ایک ورچوئل خریدار –فروخت کنندہ میٹنگ منعقد کی

Posted On: 15 JAN 2021 5:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی برآمدات کے امکانات کو فروغ دینے کی غرض سے آج اے پی ای  ڈی اے اور آذربائجان میں ہندوستانی سفارتخانہ کی شراکت میں ایک ورچوئل خریدار- فروخت کنندہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں متعلقہ سرکاروں اور تجارت کے کلیدی ساجھیدار ایک عام پلیت فارم پر یکجا ہوئے جس کا مقصد ہندوستان اور آذربائجان کے درمیان باسمتی چاول کی برآمدات کے مستحکم تعاون کو اور مضبوط کرنا تھا۔

کووڈ19 کے جاری وبا کے باعث برآمدات کی فروخت کے پروگرام جسمانی طور نمائندگی کے ذریعہ ممکن نہیں ہے  ۔ لہذا اے پی ای ڈی اے نے ، ہندوستان اور آذربائجان کے برآمدکاروں اور درآمدکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے ایک ورچوئل خریدار-فروخت کنندہ میٹنگ کا انعقاد کرنے میں پہل کی ہے۔  ا

ٓذربائجان کے ساتھ ورچوئل بی ایس ایم  کی یہ میٹنگ اس طرح کی میٹنگ کے سلسلے میں 16ویں ہے جس کا انعقاد مختلف ممالک کے ساتھ اے پی ای ڈی نے کیا ہے ۔ اس سے قبل اس طرح کی ورچوئل بی ایس ایم میٹنگ پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ منعقد کی گئی تھی جس کے بعد کویت ، انڈونیشیا ، سوئزرلینڈ، بیلجیئم ، ایران ، جنوبی افریقہ ، جرمنی ، امریکہ کناڈا اور آسٹریلیا نیز تھائی لینڈ اور نیپال کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔

ورچوئل بی ایس ایم کے دوران باسمتی چاول کے سرکردہ برآمدکاروں کے ذریعہ پریزنٹیشن  کی گئیں۔ جمہوریہ آذربائجان کی صنعت کاروں (آجروں) کی تنظیم کی قومی کنفیڈریشن  (اے ایس کے) نے ہندوستان سے باسمتی چاول کی درآمد کے لئے اپنی ضرورت اور معیارات کی تفصیلات فراہم کی۔

 اس ورچوئل بی ایس ایم میں، آذربائجان میں ہندوستان کے سفیر عزت مآب جناب بی ونلال واونا، اے پی ای ڈی اے کے صدر نشین ڈاکٹر ایم انگاموتھو، اے پی ای ڈی اے کے جنرل منیجر ایس ایس نیر ، اے پی ای ڈی اے کے سکریٹری ڈاکٹر سدھانشو ، اے پی ای ڈی اے کے ڈائرکٹر (بی ای ڈی ایف) ڈاکٹر ڈی ڈی کے شرما، جمہوریہ آذربائجان کی صنعت کاروں (آجروں) کی تنظیم کی قومی کنفیڈریشن  (اے ایس کے) نائب سکریٹری جنرل مسٹر فواد ہمباتوف اور اے پی ای ڈی اے اور آذربائجان میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سینئر حکام نیز ہندوستانی باسمتی چاول کے برآمدکار اور آذربائجان کے چاول کے درآمدکار شامل تھے۔

کووڈ وبا کے بعد سے ہی ہندوستان سی آئی ایس تجارتی ساجھیداروں کے تئیں وسیع تر توجہ مرکوز کررہا ہے تاکہ زراعت اور ڈبہ بند خوراک کے شعبہ میں اتحاد کے لئے نئے مواقع وضع کیا جاسکیں۔

 

****

 (ش ح   ۔  ا ع  ۔  م ص)

U- 1106



(Release ID: 1694701) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Marathi