وزارت دفاع

بی ای ایل ایروانڈیا 2021 کے دوران ‘آتم نربھر بھارت’ کے تحت تیار تقریبا 30 اشیاء اور نظاموں کا مظاہرہ کرے گا

Posted On: 02 FEB 2021 1:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02فروری 2021: دفاعی ‘PSU’ بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ (BEL) ایروانڈیا 2021 کے دوران کاروبار کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی جدید ترین اشیاء اور نظاموں کا مظاہرہ کرے گا۔ ایروانڈیا تین فروری سے پانچ فروری 2021 تک بنگلورو کےیلاہانکا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، یہ اشیاءاور نظام فضائی اور خلائی ایپلی کیشن سیٹلائٹ اور خلائی ایپلی کیشن، خود کفالت (آتم نربھربھارت) کے لئے اشیاء اور نظام ، اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے نظام ، زمینی اور بحری اشیاء اور نظام، مواصلاتی اور لیزر پر مبنی اشیاء، غیر دفاعی/متنوع اور بیرونی ڈسپلے اشیاء کے زمرے کے ہیں۔

اس کے علاوہ BEL تحقیق وترقی کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی چند نئی اشیاء اور ٹکنالوجی کا آغاز/ نمائش کرے گا۔ چند نئی اشیاء اور ٹکنالوجیز فضائی اور خلائی/ سیٹلائٹ ایپلی کیشن کے شعبوں میں ہیں۔ جن میں خود تحفظاتی سوٹ، دستی فیلڈ سگنل جنریٹر، فضائی اور زمینی اسپکٹرم موڈم، بیک پیک اینٹی ڈرون نظام وغیرہ شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 30 اشیاء اور نظا، جنہیں آتم نربھر بھارت پہل کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شبعے میں دیگر اختراعی سامان اور مصنوعی ذہانت کے نظام میں RRO(سوفٹ وئرپر مبنی حل) جینرک نیٹ ورک نظام ، دفاعی اور سویلین ایپلی کیشن کے لئے امیجری سولیوشن، خودکار ٹرین نگرانی نظام وغیرہ شامل ہیں۔

BEL اپنے زمینی اور بحری سامان نظام کی نمائش کرے گا جن میں QRSAM راڈار، بی ایف ایس آر۔ایکس آر اے ای ایس اے، ڈی ڈی آر، ساحلی نگرانی نظام GBMES، اور اسلحہ کنٹرول نظام وغیرہ شامل ہوں گے۔

BELمواصلاتی اور لیزر پر مبنی اشیاء کی بھی نمائش کرے گا۔ اس کے علاوہ الگ زمرے کی اشیاء مثلاً وینٹی لیٹر اور ڈائلاسس مشین، آئی او ٹی پرزوں والے سمارٹ سٹی پلیٹ فارم ، بھی پیش کئے جائیں گے۔BEL کی بیرونی اشیاء کی نمائش میں چھوٹے شیلٹر پر مبنی سی 41 نظام، اینٹی ڈرون نظام وغیرہ شامل ہوں گے۔ جدید ترین طرز کے اس سازوسامان سے کسی بھی دفاعی فورس کے ولولے متحر ہوسکتے ہیں۔

****

 

U No.1077

م ن۔ر ف۔س ا

 


(Release ID: 1694655) Visitor Counter : 176