سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ پر نظرثانی کی : جناب رتن لال کٹاریا
Posted On:
02 FEB 2021 5:33PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و اختیارکاری کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے فنڈنگ طریقہ کار پر نظرثانی کی ہے اور ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ،اسکیم کی 2017 ۔18 سے 2019۔20 تک تین سال کی مدت کے لئے اوسط مطالبے کے مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں 90 فیصد) کےدرمیان 60:40 شیئرنگ تناسب کو اپنالیا ہے۔
کورس گروپ کے لئے طے شدہ شرحوں کے مطابق، اس اسکیم کے تحت طلبا کو فراہم کی جانے والی مجموعی سالانہ امداد ، کورس کی ناقابل واپسی مکمل فیس اور تعلیمی مشاہرہ ہوگی۔
نظرثانی شدہ اس اسکیم کا مقصد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ شناخت کیے جانے والے درج فہرست ذاتوں کے غریب تر ین گھرانوں پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔
22۔2021 سے شروعات کرتے ہوئے، اسکیم میں مرکزی شیئر طلبا کے بینک کھاتوں میں راست طور پر ڈی بی ٹی موڈ کے تحت جاری کیا جائے گا، جس سے جعل سازی کے امکانات کم ہوں گے۔ یہ اسکیم بروقت فراہمی، جامع جوابدہی، مسلسل نگرانی اور مکمل شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ یہ اسکیم بہترین سائبر سلامتی اقدامات کے ساتھ ایک آن لائن پلیٹ فارم کے توسط سے چلائی جائے گی جس سے فنڈ کے غلط استعمال کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ، گرام پنچایتوں کے نوٹس بورڈس، اسکول کمیٹیوں، استاذ ۔ والدین ایسو سی ایشن میٹنگوں میں بات چیت اور دیگر عوامی بیداری اقدامات کے توسط سے اسکیم کے بارے میں ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بیداری مہمات چلائی جائیں گی جس سے غلط استعمال کے امکانات سے بچا جا سکے گا۔
________
ش ح ۔اب ن
U-1085
(Release ID: 1694552)
Visitor Counter : 151