صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اپ ڈیٹ


مرکزی سیکٹری صحت کا مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ اورمغربی بنگال کو مکتوب

کووڈ معاملات ہیں حالیہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے،ریاستوں کوبروقت اقدام کرنے  اور  سخت  نگرانی رکھنے کی تاکید

ریاستوں کوایسی  کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی صلاح دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اب تک حاصل نتائج ضائع ہوجائیں

Posted On: 07 JAN 2021 6:22PM by PIB Delhi

مرکزی سکریٹری صحت نے مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کو ایک مکتوب بھیجا ہے، جس میں کووڈ-19 معاملات میں پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ان ریاستوں میں حالیہ دنوں میں روزانہ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافے کی خبریں مل رہی ہیں۔

ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ سخت نگاہ رکھیں اور بڑھتے ہوئے معاملات کو روکنے کےلیے ضروری اقدام کریں۔ خاص طور پر بہت سے ممالک میں سامنے آئے نئے وائرس کے تناظر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں، جس کے کچھ کیس ہندوستان کے چند ریاستوں سے بھی رپورٹ کیے گئے ہیں۔ سکریٹری صحت نے ریاستوں میں کم اور کم ہوتے ہوئے ٹیسٹنگ کی شرحوں کی جانب ریاستوں کی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ اس نازک موڑ پر کسی بھی طرح کی لاپروائی اس وائرس کی ترسیل کو روکنے میں ہماری مجموعی کاوشوں کے نتائج کو برباد کرسکتے ہیں۔ انہیں صلاح دی گئی ہے کہ وہ ضلع اور ذیلی ضلع سطحوں پر تجزیہ کریں، تاکہ وہ مرض کے پھیلاؤ کی وجوہات کو جان سکیں اور اسے ختم کرنے کے لیے باقاعدہ فعال اقدامات کرسکیں۔ مرکزی سکریٹری صحت نے ملک کے ذریعے اپنائی گئی ‘ٹیسٹ، ٹریک ، ٹریٹ’ حکمت عملی کے جارحانہ نفاذ کی اب سختی کے ساتھ صلاح دی  ہے۔ریاستوں میں صحت حکام کو بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہننے کو وسیع پیمانے پر فروغ دیں۔ نیز ٹیکہ کاری کی جلدی شروع ہونے والی مہم کے موقع پر انہیں دیگر کووڈ سے متعلق برتاؤ کو بڑھاوا دینے کی صلاح دی گئی ہے۔سکریٹری صحت نے پرزور اعادہ کیا کہ  اس بات کو یقینی بنانا اہم ہے کہ کووڈ -19 کے پھیلاؤ کوروکنے اس کے انتظامیہ میں اجتماعی کوششوں کی راہ میں کوئی پیچیدگی نہ پیدا ہو۔

اس وبا سے متعلق انتظام میں مطلوبہ تمام ضروری امداد کے لیے وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک میں مجموعی ایکٹیو معاملات کے 59 فیصد معاملات والی چار ریاستیں درج ذیل ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U0ZO.jpg

کیرالہ میں کووڈ-19 کے مجموعی معاملات 790882 ہیں،جو کہ مجموعی معاملات کا 7.61 فیصد ہے۔ ایکٹیو معاملات 65252 ہیں (مجموعی قومی اعداد کا 28.61 فیصد)۔ بیماری سے صحت یاب ہوئے معاملات کی مجموعی تعداد 722421 ہے، جو کہ 91.34 کی ری کوری کی شرح ہے، جبکہ ریاست میں مجموعی اموات 3209 ہیں، جو کہ 0.41 فیصد کی شرح اموات ہے۔ گزشتہ 7 دنوں میں کیرالہ میں روزانہ کے اوسط معاملات 5023 ہیں، جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط اموات 23 ہیں۔ کیرالہ میں فی 10 لاکھ ٹیسٹ کی تعداد 196432 ہے، جبکہ پازیٹیو ٹی کی شرح 11.28 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U739.jpg

 

سکریٹری صحت نے ریاستوں میں گزشتہ 2 ہفتے میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد میں تخفیف اور پازیٹیوٹی کی شرح میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہفتہ وار پازیٹیوٹی شرح مستقل 11 فیصد سے زیادہ رہی ہے، جبکہ ملک کے لیے معاملات کی پازیٹیوٹی کی شرح، اسی مدت کے دوران، 2.5فیصد سے کم رہی ہے۔

مذکورہ بالا کے تناظر میں قومی مرکز برائے بیماری کے کنٹرول(این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ کے زیر قیادت ایک اعلی سطحی مرکزی ٹیم، مرکزی حکومت نے کیرالہ بھیجی ہے۔ یہ ٹیم ریاستی سرکار کے ذریعے کووڈ-19 کے انتظامیہ میں عوامی صحت مداخلتوں کا جائزہ لے گی اور ان اقدامات میں ریاستی صحت حکام کی مدد کرے گی۔

مہاراشٹر میں مجموعی کیس کی تعداد 1954553 ہے، جو کہ قومی اعداد کا 18.80 فیصدہوتا ہے۔ ریاست میں 1852759 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ری کوری کی شرح 94.79 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 51969 ہے، (قومی اعداد کے 22.79 فیصد)۔ ریاست سے مجموعی طور پر 49825 اموات کی خبر ملی ہے،جو کہ 2.55 فیصد کی شرح ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 7دنوں میں روزانہ کی اوسطا معاملات کی تعداد 3707 ہے، جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط اموات 51 ہے۔

ٹی پی ایم102870 ہے، جبکہ ریاست کی پازیٹیوٹی شرح 15.43 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039K3C.jpg

 

چھتیس گڑھ میں مجموعی طور پر 285586 معاملات رجسٹرڈ کیے گئے ہیں(فیصد کے اعتبار سے مجموعی طور پر 2.75 کا حصہ)، جبکہ 95.60 فیصدی کی ری کوری کی شرح کے ساتھ ری کوری شدہ معاملات کی مجموعی تعداد 273030 رہی۔آج کے مطابق ایکٹیو معاملات کی تعداد 9109 ہے (قومی اعداد وشمار میں 3.99 فیصد کاحصہ)۔ ریاست میں اموات کی تعداد 3447 ہے اور کیس شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 7 دنوں میں چھتیس گڑھ میں روزانہ اوسط معاملات 1006 رہے، جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں اوسط اموات 13 رہی ہے۔

8.31 فیصد کی پازیٹیوٹی شرح کے ساتھ ٹی پی ایم 116744 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QH0R.jpg

 

مغربی بنگال سے مجموعی طور پر معاملات کی تعداد 557252 بتائی گئی ہے(مجموعی کیسوں میں فیصد کا تناسب- 5.36 فیصد)۔ اسی کے ساتھ ریاست میں 96.64 فیصدی کی ری کوری کی شرح کے ساتھ مجموعی ری کوور شدہ معاملات کی تعداد 538521 ہے۔اس میں 8868 ایکٹیو معاملات کی تعداد ہے، جو کہ قومی اعداد کا 3.89 فیصد ہے۔ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد 9863 رہی ہے، جو کہ 1.77 فیصدی کی کیس شرح اموات ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 7 دنوں میں روزانہ کے اوسطا معاملوں کی تعداد 908 رہی، جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط اموات 25 رہی ہیں۔

ٹی پی ایم 71762 ہے اور پازیٹیوٹی کی شرح 7.80 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S8KX.jpg

 

ایچ ایف ڈبلیو/ کووڈ- صحت سکریٹری کا 4 ریاستوں کو مکتوب/ 7 جنوری 2021/ 4

*****************

U-1067

ش ح۔  ا ع ۔  ت ع۔



(Release ID: 1694391) Visitor Counter : 227